اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے معاملہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوبین کے سامنے رکھ دیا۔
سینئر مرکزی رہنما، رکن کور کمیٹی اور سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے خصوصی خطوط بھجوا دیے۔ ایک خط اظہارِ رائے کی آزادی کے حقوق کےتحفظ و فروغ کیلئےاقوامِ متحدہ کے خصوصی مندوب کو انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 34/18 کے تحت بھجوایا گیا۔
انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 40/10 کے تحت دوسرا خط مندوب برائےتحفظِ آزادئ عقائد کو بھجوایا گیا۔ انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 35/15 کے تحت تیسری چٹھی مندوب برائے ماورائے عدالت، سمری اور آربیٹریری قتل کو بھجوائی گئی ۔
اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کردیں گئیں۔
پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں بےضمیر مقامی میرجعفروں کی حکومت عوامی تائید سے مکمل محروم ہے، امپورٹڈ حکومت فاشسٹ اقدامات سے اقتدار کا دوام چاہتی ہے،
شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردوں کے اتحادی ایک مبینہ قاتل کو داخلی امن کا نگران وزیر مقرر کیا ہے، جو ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کیخلاف توہینِ مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے، میڈیا پر بھرپور بندشوں کے بعدمخصوص صحافیوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ کرائم منسٹر اور اس کی غنڈہ گرد حکومت کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔
The post تحریک انصاف نے توہین مذہب کے مقدمات کا معاملہ اقوامِ متحدہ کے سامنے اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cp3OGtn
No comments:
Post a Comment