Urdu news

Sunday, 4 September 2022

سیلاب سے متاثرہ 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش

 کراچی: سندھ میں سیلاب سے متاثرہ تین خواتین کے ہاں سول اسپتال کراچی میں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیلاب متاثرین مختلف کیپمس میں رہائش پذیر خواتین میں سے 8 حاملہ خواتین کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنٹنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر کے مطابق  اب تک 3 خواتین  کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔ تمام بچوں اور ماؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ خواتین کے لئے اسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں نومولود کے لئے کپڑے اور دیگر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا ہے کہ سندھ بھر کے کیمپوں میں 47 ہزار سے زائد بے گھر ہونے والی حاملہ خواتین موجود ہیں، جنہیں کیمپوں میں ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

The post سیلاب سے متاثرہ 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cgFJv47

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...