Urdu news

Saturday, 3 September 2022

ملتان میں 7 سالہ بچی قتل، بائی پاس سے لاش برآمد

ملتان: بستی جگو والا میں این ایل سی بائی پاس سے آگےایدھی سینٹر کے قریب قتل کی جانے والی 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتا تھی۔ بچی کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔ امدادی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔  آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

The post ملتان میں 7 سالہ بچی قتل، بائی پاس سے لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tu9wbE4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...