راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔ فضل الرحمٰن نے ایکسٹینشن دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے۔ بجلی ساڑھے چار روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولھا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔
The post ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gGimt1D
No comments:
Post a Comment