Urdu news

Monday, 12 September 2022

غیرقانونی طور پر پاکستان میں موجود درجنوں افغان باشندے گرفتار

 کراچی: سندھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والے 26 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیوں کہ پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔

پولیس حراست کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

The post غیرقانونی طور پر پاکستان میں موجود درجنوں افغان باشندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DFOohGg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...