Urdu news

Sunday, 4 September 2022

سندھ حکومت کا سیہون شریف کی آبادی کو بچانے کیلیے منچھر جھیل میں کٹ لگانے کا فیصلہ

 حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیہون اور بھان سعید آباد کو بچانے کے لیے کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اپنے علاقے پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کٹ لگانے سے ایک لاکھ پچیس ہزار افراد شید متاثر ہونگے، لوگوں کو نکالنے کے لیے پوری سرکاری مشینری لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے تاحال سندھ میں 563 اموات ہوچکی ہیں اور 2 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کے حوالے سے افواہیں چل رہی تھیں، حکومت نے سیہون اور بھان سعیدآباد کو بچانے کے لیے کٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 یونین کونسلز متاثر ہونگی، وزیر اعلی سندھ کا علاقہ واہڑ بھی بڑی طرح متاثر ہوگا، کٹ سے بوبک، اراضی، جعفرآباد اور یوسی چنہ شدید متاثر ہوں گی۔

The post سندھ حکومت کا سیہون شریف کی آبادی کو بچانے کیلیے منچھر جھیل میں کٹ لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nJrylaD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...