Urdu news

Wednesday, 7 September 2022

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر دی

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب  چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔ لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔عدالت سےاستدعا ہےکہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔

The post مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے درخواست دائر کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KEaFSfh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...