Urdu news

Thursday, 1 September 2022

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر ترکیہ سے ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کیلئے ترکیہ سے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ ائرفورس کے امدادی طیارے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی، جہاں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔

ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے ادویات، کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے بعد اندرون ملک کے علاوہ دنیا بھر سے امدادوصول ہو رہی ہے جب کہ ترکی سے اس سلسلے میں گیارہ طیارے پاکستان چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ترکیہ نے ٹرین کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پہنچائی ہے۔

The post ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلیے امداد لیکر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ry029k7

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...