Urdu news

Thursday, 1 September 2022

وزیراعظم کی شمسی توانائی کے پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے بلز میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے شمسی توانائی کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کی بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ اور اربوں ڈالر کی بچت ہوگی۔ منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر اور گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

The post وزیراعظم کی شمسی توانائی کے پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xL89y4p

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...