لاہور: پنجاب کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی زیرصدارت پروینشل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ہاؤس لاہور کی سیکورٹی بھی کم کی جائے گی۔
اجلاس میں مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی عمرہ سے بھی گن مین کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع وزیراعظم ہاؤس پر 266 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
پولیو ٹیموں پرحملوں کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکوٹی فراہم کی جائے گی۔
The post پنجاب حکومت کا مریم نواز کی سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Uo8QEP3
No comments:
Post a Comment