Urdu news

Wednesday, 12 October 2022

کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ، ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 نوجوان قتل

 کراچی: شہر قائد میں ڈاکو راج جاری ہے جب کہ پولیس لوٹ مار کی وارداتیں اور اس دوران فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام  نظر آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نےواردات کے دوران مزاحمت کرنے والے مزید 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6 بی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ امجد ولد عبدالمالک کی جان لے لی ۔ مقتول اپنی ایزی لوڈ کی دکان بند کرکے واپس جارہا تھا کہ گھر کے قریب ملزمان نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔مقتول سرجانی ٹاؤن ہی کا رہائشی تھا ۔

دوسرا واقعہ بھی گزشتہ شب نیو کراچی میں پیش آیا، جہاں اللہ والی بس اسٹاپ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ امان ولد وحید کی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ ورثا کے مطابق امان چپل کے کاروبار سے وابستہ اور 4 بچوں کا باپ تھا ۔ وہ موٹر سائیکل پر کسی کام سے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ امان کے سینے میں لگنے والی گولی اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

The post کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ، ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 نوجوان قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/140utTg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...