Urdu news

Saturday, 1 October 2022

سچا دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پاکستان کو پیغام

 اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے پاکستان کے ساتھ خیرسگالی اور یکجہتی کے اظہار کے لئے بیان جاری کردیا۔

چینی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سچا دوست وہ ہوتا ہے جو مصیبت میں کام آتا ہے۔چینی حکومت، فوج اور دیگرادارے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ چینی عوام، چینی ریڈکراس اور کمپنیاں پاکستان کی مدد اورتعاون میں سرگرم ہیں۔

بیان میں مزید  کہا گیا ہےکہ چین کے ہر شعبے سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشکل وقت میں چین پوری طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  سیلاب زدگان کے لیے 90.2 ملین ڈالر امداد دی۔ چینی حکومت نے 400 ملین،چینی فوج نے 100 ملین جبکہ چینی عوام نے 125 ملین اورسفارتخانےنے 17 ملین امداد دی۔ اس کے علاوہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین امداد دی۔

The post سچا دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چین کا پاکستان کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fPDly40

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...