لاہور: صوبائی دارالحکومت کے تھانہ برکی کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے اپنے بھتیجے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چچا بھتیجے کے مابین جائیداد کا تنازع تھا، جس پر ملزم ریاست عرف راشو نے پہلے فائرنگ کرکے جنید کو زخمی کیا، بعد میں بھتیجے کو زخمی حالت میں کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد ملزم ریاست فرار ہوگیا جب کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
The post لاہور؛ جائیداد کے تنازع پر چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a2qC0Jb
No comments:
Post a Comment