Urdu news

Sunday, 2 October 2022

عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، آج فیصلے کا امکان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی بھی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

عدالتی بینچ نے گزشتہ سماعت میں عمران خان کے معافی کے بیان کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ نئے بیان حلفی میں عمران خان  نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر دئیے بیان پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان نے مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وکلا، قانونی افسرا ن اورصحافیوں کو رجسٹرار آفس سے جاری کردہ انٹری پاس پر کمرہ عدالت میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

The post عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس، آج فیصلے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VhazuDB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...