Urdu news

Saturday, 1 October 2022

عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے متنبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہوسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حالیہ ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ذریعے جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، کم عقل حکمران ہر قدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر فیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے، 15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

The post عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zWEPc7C

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...