Urdu news

Monday, 12 September 2022

پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، بلکہ صرف ایک ممبر عبد الشکور شاد کی حد تک نوٹیفکیشن معطل ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے عبد الشکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے وضاحت کی کہ عبد الشکور شاد کی حد تک الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل ہے ، پٹشنر عبد الشکور شاد تھے اس لیے نوٹیفکیشن بھی ایک ممبر کی حد تک معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری کو معطل کردیا

چیف جسٹس نے پٹشنر کے وکیل سے استفسار کیا کہ سب کی حد تک تو نوٹیفکیشن معطل نہیں تھا۔ وکیل عبد الشکور شاد نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 ممبران کا اکٹھا نوٹیفکیشن کیا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اکٹھا ہے لیکن صرف ایک ممبر کی حد تک نوٹیفکشن معطل ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

The post پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/joSO9gE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...