Urdu news

Monday, 12 September 2022

پاکستان سری لنکا میچ پر صوابی میں جھگڑا اور فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

 پشاور: ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی اور اس میں بڑے بھی کود پڑے۔

دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد  کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

 

 

The post پاکستان سری لنکا میچ پر صوابی میں جھگڑا اور فائرنگ سے 1 شخص ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/74pAe8f

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...