کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی کے علاقوں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، لانڈھی ،بہادر آباد ،طارق روڈ میں بارش ہوئی۔بحریہ ٹاؤن، نوری آباد سپر ہائے وے، اسکیم 33، گلشن معمار اور گلشن حدید میں بھی بادل برسے۔بارش سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔
مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہرمیں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا عملہ موسم کی بدلتی صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہا ہے اور الرٹ ہے۔
The post کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nNzxtoa
No comments:
Post a Comment