Urdu news

Sunday, 11 September 2022

اسلام آباد؛ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد ڈینگی کا شکار

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی مچھر نے 67 افراد کا اپنا شکار بنالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 32 جبکہ شہری علاقوں میں 35 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 388 ہوگئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 225 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کو اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔

The post اسلام آباد؛ 24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد ڈینگی کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lXsGtcp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...