Urdu news

Sunday, 11 September 2022

باہر سے پیاز اور ٹماٹر منگوانے پر بلوچستان کے کسانوں کی احتجاج کی دھمکی

کوئٹہ: پیاز اور ٹماٹر درآمد کر نے پر بلوچستان کے زمینداروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

عبدالمجید مشوانی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کل تک پیاز اور ٹماٹر کی درامد بند نہیں کی گئی تو ایم پی اے ہاسٹل میں زمیندار ایکشن کمیٹی غیر معینہ مدت کے لیے بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمینداروں پیاز اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوتے ہی درآمد کرنا صوبے کے زمینداروں کا معاشی قتل ہے، توقع ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے بلوچستان کے زمینداروں کے مشکل پر قابو پالیں گے۔

The post باہر سے پیاز اور ٹماٹر منگوانے پر بلوچستان کے کسانوں کی احتجاج کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://www.express.pk/story/2371251/6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...