Urdu news

Tuesday, 6 September 2022

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں  پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کی سماعت  ہوئی، جس میں دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے۔

سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے شاہ خاور پیش ہوئے اور کمیشن کو بتایا کہ بیرون ملک سے بعض دستاویزات ابھی تک نہیں ملیں، تمام دستاویزات موصول ہونے پر ہی جواب جمع کروایا جائے گا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے نائیکوپ اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکن کے پی  نے استفسار کیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کتنا عرصہ چلا تھا؟ ، جس پر شاہ خاور نے بتایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک چلا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا اس کیس کو بھی 8 سال چلانا ہے؟ ۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پیش ہونے والے شاہ خاور کی 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور  کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ آخری مرتبہ وقت لیا جا رہا ہے۔

The post ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں  پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uy8OhYf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...