لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں تہرے قتل کی دل دہلا دینے والی واردات میں بھانجے نے اپنے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شان نے تینوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز اویس شفیق سمیت پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکےقتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
The post لاہور؛ بھانجے نے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rQ42k1N
No comments:
Post a Comment