گوجرانوالہ: انگلینڈ سے گوجرانوالہ پہنچنے والی برطانوی شہریت کی حامل 14 سالہ لڑکی نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں تھانہ صدر کے علاقے سے برٹش نیشنل 14 سالہ لڑکی ایمان اغوا کو کار سوار ملزمان نے اغوا کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ایمان چند روز قبل ہی انگلینڈ سے پاکستان کے صوبہ پنجاب آئی تھی، جسے یوں اغوا کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
The post گوجرانوالہ میں برطانوی شہری کم عمر لڑکی اغوا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EQCUDpl
No comments:
Post a Comment