Urdu news

Friday, 2 September 2022

سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی تاریخِ تنسیخ میں توسیع

 اسلام آباد: نادرا سیلاب متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز کی تاریخ تنسیخ میں توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز کی تاریخ تنسیخ سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان، سکھر ریجن اور ڈیرہ غازی خان میں یکم مئی 2022ء سے زائد المعیاد اور 30 نومبر 2022 تک تنسیخ پوری ہونے والے تمام شناختی کارڈز 31 دسمبر 2022 تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

نادرا نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے ۔

The post سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی تاریخِ تنسیخ میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GxMXRZP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...