Urdu news

Thursday, 13 October 2022

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد، انتخابی شیڈول جاری

 اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو منعقد ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 14 تا 21 اکتوبر 2022ء تک ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کرائے جائیں گےجب کہ ریٹرننگ افسر 22اکتوبر کو کاغذات کی اسکروٹنی کریں گے ۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 22 اکتوبر کو آویزاں کردی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 تا 26 اکتوبر تک کی جاسکیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی، جس کے بعد انتخابی نشان 31 اکتوبر کو الاٹ کردیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 27 نومبر کوبلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور پورے  آزاد کشمیر میں ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔

The post آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد، انتخابی شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/L7mikc8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...