Urdu news

Friday, 14 October 2022

صوبائی وزیر شرجیل میمن کو ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق درخواست میں ریلیف مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو عدالت عظمیٰ سے ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق الزام میں درخواست پر مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کی دوسری درخواست میں بھی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مسقتل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن کے وکیل راج واحد ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا، شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں بار بار ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

The post صوبائی وزیر شرجیل میمن کو ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ywadQC8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...