Urdu news

Monday, 3 October 2022

عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن و وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں رد و بدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، اب قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا, پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔

The post عمران خان کو قانون کا سامنا تو کرنا پڑے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EOW8z7K

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...