Urdu news

Wednesday, 12 October 2022

عمران خان کیخلاف مقدمے میں  ایف آئی اے نے تفتیشی افسر مقرر کردیا

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیشی افسر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ پر فارن ایکسچینج ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ایف آئی اے میں درج مقدمے میں ایف آئی اے  کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کو تفتیشی آفیسر مقرر کردیا گیا۔

تفتیشی افسر کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے انسپکٹر اور ماتحت عملے و ٹیکنکل و لیگل ڈپارٹمنٹ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کیس کی انکوائری  کے دوران تمام نقاط کو مدنظر رکھا جب کہ بینک ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے رجسڑار ہائی کورٹ  سے باقاعدہ اجازت لی گئی۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین عمران خان، سیکرٹری جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد کو بھی ریکارڈ و مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے لیے اسپیشل میسنجرز اور رجسڑڈ پوسٹ کے ذریعے  خطوط  و ریمائنڈرز ارسال کیے گئے ، تاہم ریکارڈ و معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی طرح  انکوائری کے دوران چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی خط لکھ کر پی ٹی آئی لیڈر شپ کے ناموں پر کمپنیز کی معلومات دریافت کی گئیں۔

انکوائری  کے دوران دفعہ 160 سی پی آر سی کے تحت پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹری فنانس کو نوٹسز اور سوال نامے بھی حوالے کیے گئے، جس کے بعد  مقدمہ درج کیا گیا۔

The post عمران خان کیخلاف مقدمے میں  ایف آئی اے نے تفتیشی افسر مقرر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rLZ9ams

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...