اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں بھی بڑی حد تک سائفر سے متعلق سازش کے بارے میں یقین رکھتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سچے اور ایماندار ہیں میں اس لیے ان کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سائفر سے متعلق اپنی رائے دی، سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو پھر سچا بیانیہ ہے، سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں قائل تھا جب عمران خان نے مراسلہ لکھا اسی لیے تو سپریم کورٹ کو خط بھیجا، میڈیا ایسا ہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا کیا مطلب ہے۔
The post عمران خان سچے اور ایماندار ہیں اس لیے میں ان کے ساتھ ہوں، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XiYEmOb
No comments:
Post a Comment