لاہور: منشیات برآمدگی کے کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی تھی کہ رانا ثنا اللہ سرکاری مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے 19 نومبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی متفرق درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
The post منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dmXWiZQ
No comments:
Post a Comment