راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےحکومتی اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی انہیں سہارا دے گا، وہ اپنی عزت اور وقار کو نیلام کرے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔
ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔IMFکے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔PDM کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 15, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دےگا،اپنی عزت اور وقار نیلام کرےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ اپنےملک سےلاپتا ہیں۔ ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا۔ پی ڈی ایم کے اندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔ان شا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا۔
The post پی ڈی ایم کو سہارا دینے والا اپنی عزت وقار نیلام کرے گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o8rzgV9
No comments:
Post a Comment