اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ آر کرو یا پار، مزید تاخیر نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔
پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 13, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔
شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(چہرے)اوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کےکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا۔
The post عمران خان سے کہا ہے مزید تاخیر نہیں آر کرو یا پار، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GZVbuxE
No comments:
Post a Comment