Urdu news

Thursday, 13 October 2022

بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے کے درخواستگزار نثار پہنور بازیاب

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف درخواست دائر کرنے والے سابق رکن اسمبلی کی جبری گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے سے متعلق درخواست دائر کرنے والے درخواستگزار سابق رکن قومی اسمبلی نثار پہنور کی بازیابی پر درخواست نمٹادی۔

ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے سے متعلق درخواست دائر کرنے والے درخواستگزار سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی نثار پہنور گھر واپس آگئے ہیں۔

عدالت نے نثار پہنور کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی. دائر درخواست میں بیٹے درخواستگزار محسن پہنور میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار پہنور نے بانی ایم پر ایم پابندی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نثار پہنور کو 30 اگست کی رات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ میرے والد سے متعلق ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔

The post بانی ایم کیو ایم پر پابندی ختم کرانے کے درخواستگزار نثار پہنور بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MNOySzB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...