Urdu news

Thursday, 13 October 2022

عثمان بزدار کے سابق سیکرٹری طاہر خورشید کو کروڑوں کی کرپشن میں کلین چٹ

 لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی مبینہ کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

اینٹی کرپشن نے وزیر اعلی پنجاب عثمان  بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طایر خورشید کو مبینہ کروڑوں روپے کرپشن کیسز میں کلین چٹ دیدی۔

اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کی انکوائری ختم کردی،

طاہر خورشید کو اینٹی کرپشن نے کرپشن کیس میں متعدد بار طلب کر چکا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے ۔ اینٹی کرپشن نے پوچھ گچھ کے لیے انہیں 6 جولائی کو طلب کیا لیکن طاہر خورشید پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن پنجاب کی  کارروائی، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کا فرنٹ مین گرفتار

طاہر خورشید پر سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزامات سمیت افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے بھی پیسے لینے کا الزام  ہے ۔ طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے سے لیکر کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔

اس کے علاوہ طاہر خورشید پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کےاضافی فنڈزکی منظوری  کے لیے بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گرفتار کیا تھا۔

The post عثمان بزدار کے سابق سیکرٹری طاہر خورشید کو کروڑوں کی کرپشن میں کلین چٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/y8ObD0U

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...