Urdu news

Monday, 31 July 2023

باجوڑ حملہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سوشل میڈیا پر جاری  بیان میں کہا کہ  پوری قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے۔پاکستان میں 26 انٹیلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں۔ باجوڑ حملہ ایک بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کیا یہ مجھے اعتماد  دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی اورجان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف)  کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے اور نہ ہی یہ آج ممکن ہو گا۔

اتوار کو جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن پر خودکش حملے میں 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

The post باجوڑ حملہ بڑی انٹیلیجنس ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WqCjMBu

وزیراعظم کا نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ

گلگت بلتستان: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے نیشنل پاور انرجی پالیسی اور اس سے متعلقہ اداروں کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف منظور کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جلد ازجلد ااس حوالے سے ایڈوائس تیار کی جائے جو کہ صدر مملکت کو بھیجی جائے گی، اور جلد اس کی منظوری کروائی جائے گی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے حکومت پاکستان کے اس اقدام سے گلگت بلتستان میں توانائی کا 72سالہ مسئلہ حل ہوگا، اس کے علاؤہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرے گا۔

ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے وفاقی حکومت کی مدد سے گلگت بلتستان کے عوام کو ہرممکن سہولت دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

The post وزیراعظم کا نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ojzKlFc

Sunday, 30 July 2023

کراچی؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے بہنوئی قتل، بہن شدید زخمی

  کراچی: گلستان جوہر بلاک 9 کے علاقے پہلوان گوٹھ میں بڑی امام بارگاہ کے قریب کچی آبادی میں نوجوان کی غیرت کے نام پر فائرنگ سے بہنوئی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ بہن شدید زخمی ہوگئی۔ دونوں ایک ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے بھائی نے غیرت کے نام پر کی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔مقتول اور زخمی خاتون نے ایک ماہ قبل گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کی تھی ۔واقعے کے بعد مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ محمد صفدر ولد فضل کریم کے نام سے ہوئی جب کہ زخمی خاتون کی شناخت 20 سالہ زہرہ بتول دختر ابرار حسین کے نام سے کی گئی ۔

خاتون کے بائیں آنکھ کے اوپر کنپٹی کے قریب ایک گولی لگی جو دماغ میں جا کر پیوست ہوگئی جب کہ صفدر کی گردن کے نیچے کمر پر 2 اور گردن پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ زخمی خاتون جناح اسپتال کے نیورو وارڈ کے انہتائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے،  جس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق ضلع ملتان تحصیل جلال پور پیر والا سے تھا جب کہ زخمی خاتون کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا سے  ہے۔ مقتول  صفدر پہلوان گوٹھ میں ایک ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا اور وہیں پر رہائش پذیر تھا۔ صفدر اور زہرہ بتول  ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور تقریباً ایک ماہ قبل دونوں نے گھر والوں کے اجازت کے بغیر شادی کر لی تھی جس کا زہرہ کے والدہ کو علم تھا ۔

اتوار کی شب مقتول کی والدہ نے اپنی بیٹی زہرہ اور صفدر کو اپنے گھر دعوت دے کر بلایا تھا۔ رات گئے زہرہ بتول کا بھائی عباس حسین اچانک گھر آیا اور اس نے اپنے بہن اور صفدر کو اپنے گھر پر دیکھا تو اس نے پستول نکال کر دونوں پر فائرنگ کر دی ۔صفدر جان بچانے کے لیے گھر کے عقب میں واقع ندی کی جانب بھاگا تو ملزم نے عقب سے بھی فائر کیے اور  صفدر ندی کے پانی میں گر گیا اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ زہرہ بتول کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ زہرہ اس کی بیٹی اور صفدر زہرہ کا شوہر ہے جب کہ مارنے والا اس کا بیٹا عباس ہے جو موقع سے فرار ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صفدر اکثر زہرہ کے بلانے پر اس کے گھر آتا تھا تاہم ان دونوں کی شادی کب ہوئی، اس کے بارے میں انہیں علم نہیں۔

پولیس نے مقتول محمد صفدر کی لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد تلاش ورثا کے لیے سرد خانے منتقل کردی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے بہنوئی قتل، بہن شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zZAgMHQ

زیادہ بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ریڈ الرٹ والے علاقوں میں شہری تعاون کریں!

’’حالیہ بارشیں، موسمیاتی تبدیلی اور حکومتی اقدامات‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

عمران قریشی

(ڈائریکٹر جنرل PDMA )

سیلاب کا موسم 15 جون سے 15 اکتوبر تک ہوتا ہے جس میں پری مون سون، مون سون اور مغربی ہواؤں کا معاملہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے پنجاب اور ملک کے دوسرے صوبوں میں بارش ہوتی ہے۔

اس مرتبہ یہ سپیل وقت سے پہلے شروع ہوگیا، اسی طرح پری مون سون کا آغاز بھی جلد ہوگیا۔ بھارت میں مون سون سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔دریائے چناب، جہلم اور انڈس میں سے چناب اور جہلم پاکستان کے پاس ہیں جہاں منگلا اور تربیلا ڈیم موجود ہیں، ان کے کیچمنٹ ایریاز بھی پاکستان میں ہیں۔ اس طرح سیلاب کی صورت میں ہمارے پاس ردعمل کا وقت انتہائی کم ہوتا ہے۔

مرالہ سیالکوٹ سے چناب، نارووال سے راوی اور قصور سے ستلج پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ دریائے راوی سے 10 کلومیٹر دور بھارتی ڈیم 85 فیصد بھر چکا ہے۔ گزشتہ برس اس وقت وہ 42 فیصد تھا۔ اگر وہاں اور بارشیں ہوتی ہیں تو پانی کا اخراج پاکستان کی طرف ہوسکتا ہے۔

اس سے نچلے علاقے میں بارشیں ہوتی ہیں تو وہ پانی ہمارے ہاں آئے گا۔ اس وقت دریائے راوی میں 35 ہزار کیوسک تک پانی گزر رہا ہے جو گزشتہ دنوں میں 60 ہزار تک بھی گیا ہے۔ دریائے چناب میں 15 دن پہلے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرا ہے۔

اگر یہ پانی 3، 4 لاکھ کیوسک سے اوپر جاتا ہے تو نقصان ہوگا۔ پی ڈی ایم اے کے پاس پانچ دریاؤں کا ڈیٹا موجود ہے کہ کتنا پانی آنے سے کون کون سے موزے اور اضلاع متاثر ہونگے۔ اس کی روشنی میں لوگوں کی بروقت منتقلی کے حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

ہمارے پاس میٹ آفس، ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ، سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمسایہ ملک و دیگر سے معلومات آتی ہیں۔ ہم خود بھی معاملات دیکھتے ہیں ، ان کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر حالات کی سنگینی کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کو اطلاع دیتے ہیں۔

ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی موجود ہے، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام محکمے اس میں شامل ہوتے۔ ہر سال ڈسٹرکٹ فلڈ پلان بنایا جاتا ہے جو ہمارے ساتھ بھی شیئر کیا جاتا ہے، اس میں تمام اداروں کی ذمہ داریاں شامل ہوتی ہیں اور یہ بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے کہ سیلاب کی صورت میں کس جگہ کیمپ لگیں گے، لوگوں کی نقل مکانی کیسے ہوگی، علاج معالجہ و دیگر سہولیات کیسے دی جائیں گی، مویشیوں کی منتقلی کیسے ہوگی، لوگوں کی خوراک و دیگر ضروریات کیسے پوری کی جائیں گی۔

ہماری ایڈمنسٹریشن مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے ہر سال تیار ہوتی ہے۔ اس مرتبہ صورتحال میں تھوڑا سا فرق ہے۔ دریائے راوی اور ستلج میں سیلاب کی صورتحال کم ہی ہوتی ہے۔ آخری سیلاب 1988ء میں 35 برس قبل آیا۔ ستلج پاکستان میں قصور سے آتا ہے۔

اس سے پہلے ستلج اور بیاس آپس میں ملتے ہیں۔ بیاس پر بھارت میں پونگ ڈیم ہے جو 75 فیصد بھر چکا ہے، گزشتہ برس آج کی تاریخ میں وہ 25 فیصد بھرا تھا۔ دریائے ستلج پر بھارت میں بھاکڑا ڈیم ہے جو 67 فیصد بھر چکا ہے، آج کی تاریخ میں گزشتہ برس یہ 31 فیصد تھا۔ یہ دونوں ڈیمز کا پانی اگر بڑھتا جائے گا تو بھارت کی طرف سے پانی پاکستان کی طرف آئے گا۔ یہ پانی ستلج میں گنڈا سنگھ سے آئے گا جس سے قصور، پاکپتن و دیگر علاقے متاثر ہونگے۔

اس وقت ستلج میں 77 ہزار کیوسک پانی موجود ہے۔ ستلج میں عرصہ دراز سے سیلاب نہیں آیا تو وہاں لوگ بے فکر ہوچکے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اب بھی نہیں آئے گا لہٰذا انہیں سمجھانا اور وہاں سے نکالنا مشکل ہے۔

ستلج میں 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک پانی آیا تو قصور کے علاقہ تلوار والا میں 15 گاؤں متاثر ہوئے۔ ان گاؤں سے 11 ہزار افراد کو شہر منتقل کیا گیا۔انہیں یہاں سے نکالنے کیلئے ہمیں پولیس اور رینجرز کی ضرورت پڑی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس میں ذاتی طور پر معاملات دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 7 مرتبہ کابینہ کی میٹنگز ہوئی ہیں۔

چیف سیکرٹری سے لے کر سب، اس پر کام کر رہے ہیں ۔ بھارت سے اگر ہمارے ہاں پانی آتا ہے تو ہمارے پاس 4 سے 15 گھنٹے کا رسپانس ٹائم ہوتا ہے جس میں تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر حال میں لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

زیادہ بارشوں کی وجہ سے ہمارے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، راوی اور ستلج کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریڈ الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے۔ پانی کی صورتحال کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، PDMA تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کوامدادی کیمپس و دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

پاک فوج ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں، پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں،ہم ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری تیار ہیں تاہم عوامی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، جنہیں نقل مکانی کا کہا جاتا ہے، انہیں بروقت کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری نے مختلف اضلاع اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، میں نے بھی مختلف اضلاع کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی فلڈ پلان موجود ہے، تمام ادارے ہر طرح سے تیار ہیں۔

 شاہد عباس

(ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب)

مئی کے وسط سے مون سون کا آغاز ہوچکا ہے جو اگست کے آخر تک رہے گا۔ اس وقت مون سون متحرک ہے یہی وجہ ہے بارشیں زیادہ ہو رہی ہیں۔ بھارت اور خلیج بنگال سے نمی آرہی ہے اور گزشتہ 8 دنوں ہونے والی بارشیں اسی کا نتیجہ ہیں۔

ابھی خلیج بنگال سے بارشوں کا سسٹم نہیں آیا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ کافی مضبوط ہے۔ ہوا کی وجہ سے بارش جلد ہو جاتی ہے، اس وجہ سے نمی کا بادل بارش بن کر گر جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف علاقوں میں بارش ہوتی ہے، اگر بادل اونچائی میں جاکر برسیں تو کسی اور علاقے میں بھی جاکر برستے ہیں۔

جولائی میں لاہور میں بارشوں کے تین سپیل آئے، جس میں بارش کی مقدار زیادہ تھی۔ اس سے مقامی ڈرینج کا مسئلہ بھی پیدا ہوا۔ یہ سلسلہ آج ختم ہوجائے گا جس کے بعد اگست کے پہلے 10 دن میں بریک آئے گی۔

ان ایام میں ڈیمز کو’ری سائز‘ کرنے میں مدد ملے گی۔ اگست میں تیز اورزیادہ بارش کا اثر دریاؤں پر ہوگا، اس حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔ چاول و دیگر اجناس کی کاشت کی وجہ سے بھی ہوا میں نمی ہے۔یہ بارشیں گنا اور چاول کیلئے مفید ہیں۔

اس مرتبہ اپر پنجاب میں بارشیں زیادہ ہوئی ہیں، ان بارشوں سے کسان کو فائدہ ہوگا، فصل بہتر ہوگی اور پانی کا خرچ بھی بچے گا۔ ہم مئی کے آغاز میں ہی تمام متعلقہ اداروں کو موسمی تبدیلی کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد اداروں کوموسم کی معلومات فیکس کی جاتی ہیں جس کی روشنی میں متعلقہ ادارے کام کرتے ہیں۔

مارچ میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کی پری فلڈ میٹنگز کا آغاز ہوا، سیلاب سے 15 دن پہلے تمام ادارے پوری طرح متحرک ہوجاتے ہیں اور تمام ممکنہ خطرات اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں تاہم جہاں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوجائے وہاں مشکل پیش آتی ہے۔

کئی برسوں سے راوی اور ستلج میں پانی نہیں آیا، اب ستلج میں 70 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی آچکا ہے لہٰذا یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے جس کیلئے الگ سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ادارے آپس میں رابطے میں، بعض جگہ سٹرکچرل مسائل ہیں جنہیں لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ساتھ دور کیا جاسکتا ہے۔

شاہنواز خان

(نمائندہ سول سوسائٹی)

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہے۔ ان حالات میں اجتماعی سوچ اور کوشش کے ساتھ حکومت، متعلقہ ادارروں اور سول سوسائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ہر مشکل صورتحال میں سب انتہائی محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں تاہم جہاں مسائل موجود ہیں انہیں دور کرنا ہوگا۔ یہ باعث افسوس ہے کہ دریاؤں کی زمین پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، ہنگامی حالات میں پانی کو منتقل کرنے کیلئے جو سرکاری زمین رکھی جاتی ہے، اس پر سیاستدان و طاقتور افراد قبضہ کر لیتے ہیں۔

2010ء کے سیلاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رپورٹ موجود ہے کہ کس طرح ڈیرہ دیر پناہ کے قریب بند کو توڑ کر طاقتور کی زمینوں کو بچایا گیا اور لوگوں کی زندگیاں اجاڑ دیں۔ ہمیں قومی سطح پر ناجائز قبضے کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔

موسمیاتی تبدیلی کی بات کریں تو حیرت کی بات یہ ہے کہ پنجاب میں کلائمیٹ پروٹیکشن پالیسی ہی موجود نہیں۔ ہمیں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ یہ پالیسی آخری مراحل میں ہے،وقت کی ضرورت ہے کہ اس پر جلدکام مکمل کیا جائے۔

موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی مسائل سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو اس مقصد کیلئے تیار کرنا ہوگا۔ لاہور میں حالیہ بارشوں سے ناقص سیوریج اور ڈرین سسٹم کا پول کھل گیاجبکہ واسا غائب نظر آیا ہے۔

افسوس ہے کہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالتے ہیں جو کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے، اگر 2، 3ماہ قبل سیوریج کے نظام کی صفائی کا پلان بنایا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔بدقسمتی سے اس پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔

موسمیاتی تبدیلی، بارشوں اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان بنانا ہوگا۔

اس میں خصوصی افراد کا بھی خیال رکھا جائے۔ منصوبہ بندی میں سول سوسائٹی، میڈیا، ٹریڈ یونینز، بار ایسوسی ایشنز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا اور ان کی مدد سے نہ صرف ضروری اقدامات کیلئے جائیں بلکہ بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

The post زیادہ بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ریڈ الرٹ والے علاقوں میں شہری تعاون کریں! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qnBWTgR

باجوڑ دھماکا، کراچی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا

  کراچی: باجوڑ دھماکے کے بعد کراچی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری  کردیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے باجوڑ دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کو شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے، انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور تھانوں کی سطح پر روابط مزید مربوط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس چیف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ  پیٹرولنگ، پکٹنگ اور  ناکہ بندی سخت بنائی جائے۔

The post باجوڑ دھماکا، کراچی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RkPczM3

کورنگی کی فیکٹری میں زوردار دھماکا؛11 مزدور زخمی

 کراچی: کورنگی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں ایک کارخانے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث چھت گرگئی اور ملبے تلے دب کر 11 مزدورزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر ایک کےقریب قائم کارخانے کی چھت گرگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس،فائر بریگیڈ اورریسکیوادارے کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبے 11 مزدروں کونکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کی شناخت 18 سالہ کامران،20 سالہ علی دینو،25 سالہ سجاد،45 سالہ افتخار،25 سالہ عباس، 20 سالہ شمشاد، 23 سالہ غفار اور انتظار، 18 سالہ پیرن،عاشق اور 35 سالہ عبدالقدوس کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ کارخانے میں بیکری کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں اورکارخانے میں مجموعی طور پر 14 مزدور کام کرتے ہیں۔

The post کورنگی کی فیکٹری میں زوردار دھماکا؛11 مزدور زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dYb1muW

وزیر خارجہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ دورے میں وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دبئی میں وزیر خارجہ مادام تساؤ میں پہلی پاکستانی شخصیت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط ، تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

The post وزیر خارجہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mC69zJv

پرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، سینیٹ میں بل آج پیش کیا جائیگا

 اسلام آباد: سینیٹ میں پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل آج پیش کیا جائے گا جس سے مراد نظریاتی عقائد، مذہبی اور سیاسی معاملات یا فرقہ واریت کی خاطر دھمکانا، طاقت کا استعمال اور تشدد کرنا، اکسانا یا ایسی حمایت کرنا جس کی قانون میں ممانعت ہے۔

بل کے متن کے مطابق پرتشدد انتہا پسندی میں کسی فرد یا تنظیم کی مالی معاونت کرنا ہے جو پرتشدد انتہا پسند ہو، پرتشدد انتہا پسندی میں دوسرے کو طاقت کے استعمال، تشدد اور دشمنی کے لیے اکسانا شامل ہے۔

شیڈیول میں شامل شخص کو تحفظ اور پناہ دینا پرتشدد انتہا پسندی ہے، پرتشدد انتہا پسندی کی تعریف کرنا اور اس مقصد کے لیے معلومات پھیلانا پرتشدد انتہا پسندی میں شامل ہے۔ اگر حکومت مطمئن ہو کہ کوئی شخص یا تنظیم پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہے تو اسے لسٹ ون اور ٹو میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

لسٹ ون میں وہ تنظیم ہوگی جو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہے، جس کا سربراہ خود پرتشدد ہو یا تنظیم نام بدل کر دوبارہ منظر عام پر آئی ہو جبکہ لسٹ ٹو میں ایسا شخص شامل ہے جو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہو، پرتشدد ادارے لیڈر یا حصہ ہو، پرتشدد ادارے کی مالی معاونت کرتا ہو۔

حکومت پرتشدد فرد اور پرتشدد تنظیم کی میڈیا تک رسائی یا اشاعت پر پابندی عائد کرے گی جبکہ پرتشدد فرد یا تنظیم کے لیڈر یا فرد کی پاکستان کے اندر نقل و حرکت  یا باہر جانے پر پابندی عائد کرے گی۔ حکومت پرتشدد تنظیم کے اثاثے کی چھان بین کرے گی جبکہ پرتشدد تنظیم کے لیڈر، عہدیدار اور ممبران کی سرگرمیاں مانیٹر کرے گی۔

حکومت پرتشدد تنظیم کے لیڈر اور عہدیدارن ممبران کا پاسپورٹ ضبط کرے گی، اسے بیرون ملک سفر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ پرتشدد تنظیم کے لیڈر اور عہدیدارن ممبران کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا جبکہ پرتشدد تنظیم کے اثاثے، پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے جائیں گے۔

پرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی مالیاتی ادارہ پرتشدد تنظیم کے لیڈر، ممبر یا عہدیدار کو مالی معاونت نہیں دے گا۔ حکومت پرتشدد فرد کو علاقہ  چھوڑنے یا علاقے میں رہنے کی ہدایت کرے گی۔

حکومت پرتشدد شخص اور اہل خانہ، بہن بھائی، رشتہ داروں کے اثاثوں کی چھان بین کرے گی۔ حکومت پرتشدد شخص کی مانیٹرنگ کرے گی، حکومت متعلقہ شخص کو ڈی ریڈیکلائزیشن کی تربیت دے گی۔

پرتشدد شخص کا پاسپورٹ ضبط کر لیا جائے گا اور بیرون ملک سفر کی اجازت نہ ہوگی، پرتشدد شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ پرتشدد شخص کے اثاثے، پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے جائیں گے، کوئی مالیاتی ادارہ قرض نہیں دے گا، پرتشدد شخص کو کسی بھی سطح پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ہو گی۔

حکومت پرتشدد تنظیم یا ادارے کے رویے کو دیکھ کر اسے لسٹ ون یا ٹو سے نکالنے کا دوبارہ جائزہ لے سکتی ہے۔ متاثرہ تنظیم یا فرد 30 ایام کے اندر جائزہ کمیٹی کے سامنے درخواست دائر کرے گا، درخواست مسترد ہونے پر ہائی کورٹ میں اپیل دائر ہوگی۔

متعلقہ محکمہ کسی بھی وقت فرد یا تنظیم کو لسٹ سے نکال سکتا ہے اور ڈی لسٹ ہونے کے بعد فرد یا تنظیم کو چھ ماہ تک زیر مشاہدہ رکھا جائے گا جبکہ وقت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

حکومت پرتشدد افراد کی بحالی اور ڈی ریڈیکلائزیشن کے لیے ڈی ریڈیکلائزیشن سینٹر قائم کرے گی، حکومت پرتشدد انتہا پسندی کے مقابلے کا ریسرچ سینٹر قائم کرے گی۔

تعلیمی ادارے پرتشدد انتہا پسندی کے اقدام کی حکومت کو فوری اطلاع دیں گے، تعلیمی ادارے کسی شخص کو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہونے یا اس کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ کوئی سرکاری ملازم نہ خود اور نہ اہل خانہ کو پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث ہونے دے گا۔

پرتشدد انتہا پسندی کے مواد کو سوشل میڈیا سے فوری اتار دیا جائے گا یا بلاک کر دیا جائے گا۔ قابل سزا جرم سیشن کورٹ کے ذریعے قابل سماعت ہوگی جبکہ جرم ناقابل ضمانت، قابل ادراک cognizable اور non compoundable ہوگا۔

معاملے کی پولیس یا کوئی اور ادارہ تحقیقات اور انکوائری کرے گا، پرتشدد انتہا پسندی کے مرتکب شخص کو تین سے دس سال تک سزا اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ایک سے پانچ سال تک قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

پرتشدد انتہا پسندی میں ملوث تنظیم کو 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور تنظیم تحلیل کر دی جائے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی تنظیم کو 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ جرم ثابت ہونے پر فرد یا تنظیم کی پراپرٹی اور اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ معاونت یا سازش یا اکسانے والے شخص کو بھی 10 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

جرم کرنے والے شخص کو پناہ دینے والے کو بھی قید اور جرمانہ ہوگا، حکومت کو معلومات یا معاونت دینے والے شخص کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

حکومت لسٹ میں شامل شخص یا تنظیم کے لیڈر اور ممبران کو گرفتار کرکے 90 روز تک حراست میں رکھ سکتی ہے، مدت میں 12 ماہ تک توسیع ہو سکتی ہے۔ متاثرہ شخص کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔

The post پرتشدد تنظیم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، سینیٹ میں بل آج پیش کیا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ab3Smqp

Saturday, 29 July 2023

بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

بورے والا: اپنے بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا میں اپنے بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم قاضی احمد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

ملزم قاضی احمد کو تھانہ سٹی بوریوالا کو اسلحہ کی ریکوری کے لیے M بلاک لے جایا گیا، جہاں اس نے پسٹل و خنجر برآمد کروایا، واپسی جاتے ملزم نے پولیس کنسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی، اسی دوران فائر چلنے سے قاضی احمد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ ملزم قاضی احمد کو پولیس نے 4 دن پہلے گرفتار کیا تھا۔

The post بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aRWiuVj

خیبر؛ اسپین قبر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

خیبر: اسپین قبر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں تھانہ حدود باڑہ کے علاقہ اسپین قبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور ایف سی کے جوائنٹ چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ ہوتے ہی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

The post خیبر؛ اسپین قبر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UV1QM3C

کرکٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوشش پھر ناکام

کراچی: پاکستان میں کرکٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی، اس میں بعض پی ایس ایل فرنچائز آفیشلز اور بورڈ کے ایک سابق عہدیدار شامل تھے۔

پاکستان میں کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم بنانے کی کئی کوششیں ہوئیں مگر کبھی کوئی کامیابی نہیں ملی،گذشتہ دنوں کھلاڑیوں کی عالمی فیڈریشن فیکا کے ایک ٹاپ آفیشل نے بھی کہا تھا کہ اگر پاکستانی کھلاڑی کوئی ایسوسی ایشن بنائیں تو انھیں مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے تازہ کوشش کچھ عرصے قبل ناکام ہو گئی،بعض پی ایس ایل فرنچائز آفیشلز اور ایک سابق پی سی بی عہدیدار ٹاپ پوزیشنز سنبھالنے کیلیے تیار تھے مگر ان کی جانب سے کنٹریکٹس میں 30 فیصد شیئر کا مطالبہ کیا گیا جس پر بات آگے نہ بڑھ سکی، انھوں نے فیکا سے رابطہ بھی کر لیا جہاں سے مثبت جواب ملا تھا، ایک سابق ٹیسٹ کپتان انھیں مشاورت فراہم کر رہے تھے،البتہ پھر معاملہ ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باضابطہ طور پر بحال کردیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کھلاڑیوں کے ایجنٹس ہی ان کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ پرپی سی بی سے مذاکرات بھی ان ہی کے ذریعے جاری ہیں، بورڈ نے پلیئرز ایسوسی ایشن کی حمایت نہ ہی کبھی مخالفت کی، البتہ ماضی میں خود آپس میں اتفاق نہ ہونے کے سبب کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے ایک کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی نمائندہ تنظیم ہونی چاہیے جس کا فیکا کے ساتھ الحاق ہو مگر بدقسمتی سے ملک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر ایسا کیا تو بورڈ سے لڑائی ہو جائے گی، حالانکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہماری کوشش جاری رہے گی اور مستقبل میں ممکن ہے شاید کوئی کامیابی بھی مل جائے۔

The post کرکٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کی کوشش پھر ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YvCIp08

Friday, 28 July 2023

عظمتِ قرآں کا رازداں حسینؓ

واقعۂ کربلا تاریخ اسلام کا وہ جگر فگار اور الم ناک باب ہے جس نے ناصرف قلبِ ملت ِ اسلامیہ میں ہی شگاف ڈال دیا، بل کہ عالم انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔

خانوادۂ حبیب کبریاؐ کو جس بہیمانہ انداز میں بے جرم و خطا ریگ زار کربلا میں ذبح کیا گیا اور معصومین و مطہرین کے اجساد کو نیزوں کی انیوں پر اچھال کر ملوکیت اپنے تسکین قلب و نظر کا اہتمام کرتی رہی، سر اقدس حسینؓ کو طشتری جبر میں سجا کر یزیدیت کو نذرانہ پیش کیا گیا، گلوئے علی اصغرؓ کو تاک تاک کر تیروں سے چھلنی کیا گیا۔

خیام اہل بیتؓ کو آوارگان یزیدیت تمسخرانہ مسکراہٹ کے ساتھ آگ لگا کر اُن کی راکھ کو ایک شان بے نیازی سے ہوا میں اچھال کر دربار یزیدیت کی طرف بھیجتے رہے کہ تم قصر شاہی میں اب آرام سے حکومتی امور سر انجام دو تمہارے راستے کی تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔

مستند کتابوں میں تحریر ہے کہ اُن پاک باز اور پاک نگاہ ہستیوں کو دردناک طریقے سے شہید کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ برگ ہائے لالہ و گُل سے بھی نازک تر جسموں کو گھوڑوں کے سموں سے پامال کرکے اپنے ذوق کی تسکین کی گئی۔ اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ مخدرات خاندان نبوتؐ کو پابند سلاسل کوفہ و شام کی گلیوں میں گستاخانہ انداز میں دربار یزید میں لایا گیا۔

سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر اس ظلم و تعدی اور وحشت و بربریت کے مظاہرے کی نوبت کیوں پیش آئی، کیوں خانوادہ نبوتؐ کے ساتھ  ایسا سلوک کیا گیا، کیوں نوجوان اکبرؓ و عباسؓ کے مقدس شانوں کو آروں سے چیرا گیا، کیوں معصوم علی اصغرؓ کی معصومیت کو پیکران استبداد کے قہقہوں کی نذر کیا گیا، کیوں ملکہ حمیت و عصمت سیدہ زینب ؓ کی چشم تر کا مذاق اڑایا گیا، کیوں سیّدہ سکینہ ؓ کے لیے بے برگ و گیاہ علاقے میں رنج و محن کا اہتمام کیا گیا۔

اس حادثہ فاجعہ کے بعد اپنے زعم میں کچھ نام نہاد حق پرستوں نے تاریخ کے اس کرب ناک واقعے کے متعلق تشکیک کی گرد اڑانے کی کوشش کی ہے اور انتہائے ستم ظریفی یہ کہ معاندین اہل بیتؓ کا موقف صحیح ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی ہے بل کہ یہ کہہ کر یزید کو اس واقعے سے بری الذمہ قرار دینے کی سعی لاحاصل بھی کی ہے کہ یزید کو اس واقعے کا علم نہیں تھا اور یہ ساری داستان ستم اُس سے بالا بالا رقم کی گئی۔

خامہ انگشت بہ دنداں ہے اسے کیا کہیے۔۔۔ !

پہلی بات تو یہ ہے کہ خاندان نبوت ؐ کے ایسے چشم و چراغ جنہوں نے بہ راہ راست حضور سید المرسلین ﷺ کی آغوش عاطفت میں عہد طفولیت و معصومیت کی منازل طے کی ہوں، جس کی زبان اقدس میں لمحۂ شہادت تک آقائے دو جہاںؐ کے لعب دہن کی تاثیر مقدس موجود ہو، جو حالت نماز میں امام الانبیاء ﷺ کے پشت مبارک پر سوار ہو جاتا ہو اور آپؐ رکوع و سجود کو طوالت محض اس لیے دیتے ہوں کہ کہیں تسکین خاطر حسین ؓ میں خلل واقع نہ ہو، جو اپنے نانا محترمؐ کے ساتھ محراب و منبر کی زینت بنتا رہا ہو، جسے سید شباب اہل الجنتہ کے دل نواز و دل پذیر لقب سے نوازا گیا ہو۔

جس کے والد گرامی نے حضور سرور کائنات ؐ کی ذات والا صفات سے اس قدر علوم و معارف کے خزانے اپنے سینے میں اتار لیے ہوں کہ اسے باب العلم کے عدیم النظیر لقب سے نوازا گیا ہو، جس کی والدۂ معظمہ جنّتی عورتوں کی سردار ہونے کے باوجود زہد و اتقاء میں شب و روز اس قدر ڈوبی رہتی ہوں کہ چکی پیستے ہوئے بھی آغوش میں اپنے لخت جگر حسینؓ کو ڈال کر جادۂ حق پر گام زن رہنے کی تعلیم دیتی رہی ہوں، تو کیا عازم کربلا ہوتے وقت اُس نواسۂ رسول ﷺ کا موقف (معاذاﷲ) غلط ہو سکتا ہے۔۔۔ ؟ بالفرض اگر یزید لعین قتل حسین ؓ سے بری الذمہ ہے اور اتنے بڑے جاںکاہ حادثے سے لاعلم تھا تو کیا۔

اُس نے اس ظلم عظیم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی؟ یا انہیں ملامت تک کا کوئی خط بھی تحریر کیا، یا ابن زیاد کو کوئی زجر توبیخ کی، اُس سنگ دل کے ضمیر میں تو خاندان نبوتؐ کے ساتھ عداوت اس قدر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی کہ اُس نے مدینۃ الرسولؐ کو قتل غارت گری کے لیے مباح قرار دے دیا، بیت اﷲ شریف پر سنگ باری کی گئی جس کی شدت سے کعبہ کی دیواریں خستہ حالی کا شکار ہوگئیں۔

اگر یزیدی حکومت میں شرافت کی ہلکی سی رمق بھی موجود ہوتی تو وہ سوچتی کہ خیرالخلائق سرتاپا رحمت و رافت، شفیق و رحیم و کریم، مجسم اخلاق و مروت حضور سیدالکونین ﷺ کی ذات گرامی نے فتح مکہ کے موقع پر دشمنان اسلام کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا، اُن کے گھروں کو جائے امان قرار دیا، اُن کی تمام گزشتہ خطاؤں اور جرائم سے صرف نظر فرماتے ہوتے ردائے رحمت میں جگہ عطا فرمائی۔ اگر رحمت للعالمینؐ کی جگہ کوئی دنیاوی شہنشاہ فاتح ہوتا تو اپنے مخالفین کو ایسی لرزہ خیز سزا دیتا کہ اُن کی نسلیں قیامت تک خوف سے لرزتی رہتیں۔

حقیت یہ تھی کہ اسلام کا طرز حکومت جب خلافت سے ملوکیت میں تبدیل ہوا تو اس نے بے راہ روی، سرکشی، بداخلاقی اور الحاد و بے دینی کے جو گُل کھلائے، ضوابط دین الٰہی پامال ہوتے ہوئے نظر آئے تو حیدر کرارؓ کے صاحب زادے سیدنا امام عالی مقامؓ نے احیائے دین کا جرأت مندانہ اعلان کردیا۔

اگرچہ اس گراں قدر کلمے کی حفاظت کی پاداش میں آپؓ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی مگر آپؓ نے علم حق نگوں نہیں ہونے دیا اور اپنے دست عطا سے صحرائے کربلا پر توحید کی ایسی تحریر اپنے اور اپنے اہل بیت کے خون مطہر سے رقم کی جس کی تابش سے تاریخ شجاعت کے اوراق جگمگا رہے ہیں اور اہل اسلام کربلا سے تاقیامت جبرو استبداد کے خلاف جدوجہد کا درس لیتے رہیں گے۔

The post عظمتِ قرآں کا رازداں حسینؓ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fXSCpGM

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

 پشاور / راوالپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر؛ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

The post خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RS7eHBt

یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

کراچی: نواسہ رسول جگر گوشہ بتول جنت میں نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی۔ 

عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج دسویں محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہوئے سیدہ کو پرسا دینگے۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے پولیس، رینجرز دیگر سیکورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہونگے۔ مرکزی جلوس کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین تبت سینٹر کے مقام پر ادا کی جائے گی۔

The post یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SX0nOTf

طلبہ کی آسانی کیلیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف

محکمہ کالجز سندھ نے اپنی ویب سائٹ پر طلبہ کی آسانی کے لیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف کروادی جس میں قریبی کالج تک رسائی کے لیے باآسانی گوگل میپ کے ذریعے نہ صرف پہنچ سکتے ہیں بلکہ کالج کی طرف کونسی بس جاتی ہے اور متعلقہ آفیسرز کے نمبر بھی موجود ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے احکام پر کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے طلبہ کی آسانی کیلیے Book Guide Students بنائی ہے جس میں کالج تک رسائی کے لیے باآسانی گوگل میپ کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں اور کس کالج کی طرف کون سی بس جاتی ہے وہاں داخلے کے متعلقہ آفیسر کا نمبر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فیکلٹیکی لسٹ موجود ہوگی یہ کوشش طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ شاداب حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس گائیڈ لائن میں بسز کے تمام روٹس موجود ہوں گے کون سی بس کس وقت جائے گی اور فوکل پرسن کا نمبر بھی موجود ہوگا، اس مرتبہ طلبہ کے داخلے ضلعی سطح پر نہیں بلکہ زون وائزتقسیم کیے گئے ہیں،جب داخلے ضلعی سطح پر ہوتے تھے طلبہ کو دور دراز کے علاقوں والے کالجز ملتے تھے جیسے ڈسٹرکٹ کیماڑی کی حدود گولیمار تک ہے اس لیے زون سسٹم کیا ہے جس میں سب سے قریب کالج میں داخلہ ملے گا تا کہ طلبہ کیلیے آنے جانے میں آسانی ہو کراچی میں 9 زون میں کالجوں کو تقسیم کیا ہے، اب اے ، بی ، سی ، ڈی گریڈ والے ایک ہی کالج میں پڑھیں گے مگر اے ون اور اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کو خودمختاری ہوگی کہ وہ کسی بھی کالج میں پڑھیں۔

ڈپٹی سیکریٹری راشد احمد کھوسو نے کہا کہ یہ اسٹوڈنٹ گائیڈ بک طلبہ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

میٹرک کی طالب علم نمرہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ مشکل ایک لڑکی کیلیے تعلیمی ادارے میں آنے جانے میں ہوتی ہے موجودہ حالات کے باعث خوف رہتا تھا اور والدین اسکول، کالجز چھوڑنے اور لینے کے پابند تھے مگر اب کالج قریب کا ہوگا، بس کے اوقات، روٹ سب معلوم ہوگا نمرہ نے کہا کہ اس طرح پڑھائی اور آسان ہو جائے گی آج کل گھر میں کمپیوٹر ، موبائل جیسے برقی آلات سب کے گھر میں ہیں تمام طالب علم جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھی ہورہے ہیں۔

The post طلبہ کی آسانی کیلیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1YonMqQ

Thursday, 27 July 2023

لاہور؛ سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ، تین ملزم ہلاک

لاہور: برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں۔

برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جب کہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

The post لاہور؛ سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ، تین ملزم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fLv4end

زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی گرفتارسابق خاتون ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو راولپنڈی میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر کو نامزد کرنے کے بعد راولپنڈی وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، انہیں ان کی رہائشگاہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ راولپنڈی حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نامزد ملزم ہیں، جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

The post زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IRew4BC

فوج کیخلاف نفرت پھیلانے پر قید و جرمانہ ہوگا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

 اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا، جس کے مطابق فوج کے خلاف نفرت پھیلانے پر 2 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔

سینیٹ کا اجلاس  چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ 1956 میں ترامیم کا بل (پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023ء) پیش کیا،  جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

وزیر دفاع کے پیش کردہ مجوزہ بل کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو 5 سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی۔آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے  انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی۔

ترمیمی بل کے مطابق پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے  کے ساتھ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔ اس قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا ۔ متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفے، برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔

مجوزہ بل کے مطابق  حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔ سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی  کرنے والے کو 2 سال تک سخت سزا ہو گی۔آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکٹرانک کرائم  میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

منظور کیے گئے ترمیمی بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اگر کوئی شخص فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائے تو اسے 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

بعد ازاں سینیٹ نے کثرت رائے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا۔

علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کنٹونمنٹس ایکٹ 1924ء میں مزید ترمیم کا بل (کنٹونمنٹس ترمیمی بل 2023ء) سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا،  جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ دریں اثنا وزیر دفاع نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد ایکٹ 2013ء میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر رضاربانی نے کیا کہ کچھ بلز ہمیں آج صبح ملے ہیں۔ ان بلز کا تعلق آرمی ایکٹ، کنٹونمنٹس اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ سے ہے۔ بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ  ہم سب کو آرمی سے محبت ہے لیکن ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔دوران اجلاس آرمی ایکٹ میں ترامیم شامل نہ کرنے پر رضاربانی اور طاہر بزنجو نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

The post فوج کیخلاف نفرت پھیلانے پر قید و جرمانہ ہوگا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZFCMxL8

پنجاب؛ افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف ایک اور درخواست دائر

 لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں 200 اعلیٰ افسران کیلیے 2 ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی منظوری

ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نگراں حکومت پنجاب  سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل  نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔

جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگراں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، جس میں مؤقف اختیار  کیا گیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔معاشی طور پر ملک کی حالت نازک ہے۔ معیشت مستحکم ہونے کے بعد ایسی مراعات دی جائیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی 200 گاڑیوں کی خریداری، پہلے سے موجود گاڑیوں کی تفصیلات طلب

درخواست گزار نے کہا کہ نگراں حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

The post پنجاب؛ افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کیخلاف ایک اور درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mhU7aHG

Wednesday, 26 July 2023

پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے سپر 8 راؤنڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کاغستان سے  موصولہ اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس نے یہ میچ 25-13، 25-19 اور 25-14 سے اپنے نام کیا، اس  فتح کے بعد پاکستان نے فائنل فور میں  اپنی جگہ یقینی بنالی۔

پاکستان نے  پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے  اور دوسرے گروپ میچ میں منگولیا کو شکست دے کر سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان  سپر 8 راؤنڈ میں اپنا آخری میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

تھائی لینڈ کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں جاپان سے مقابلہ ہوگا تاہم ناکامی  کی صورت میں پاکستان کو ایران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کیا تھا، میزبان سائیڈ نے فائنل جیت کر گولڈ جبکہ پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

The post پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YlexQZX

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا۔ 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے گھر سیل کیا گیا ہے، زلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گھر سیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ زلفی بخاری کا گھر اسلام آباد کے سیکٹر F7-1 میں ہے اور زلفی بخاری پر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج ہے، زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔

The post پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OExB7vV

کیپٹن محمد سرور شہید کے 75 ویں یوم شہادت پر آرمی چیف،افواج کا زبردست خراج عقیدت

 راولپنڈی: افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید، نشان حیدر کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سب سے پہلے نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور نے 1948 کی جنگ میں ناقابل تسخیر جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تل پترا (آزاد کشمیر) پہاڑی پر جام شہادت نوش کیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلیے دی جانے والی ان گنت قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق اور پوری قوم کا فخر ہیں۔

آئی ایس  پی آر کا کہنا تھا کہ کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرأت و بہادری اور ثابت قدمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

 

 

The post کیپٹن محمد سرور شہید کے 75 ویں یوم شہادت پر آرمی چیف،افواج کا زبردست خراج عقیدت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sNjTdLp

Tuesday, 25 July 2023

انٹرنیٹ پابندیوں بارے عالمی فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر

اسلام آباد: پاکستان رواں برس 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر رہا۔

پرائیویٹ نیٹ ورک کمپنی سرف شارک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں 42 نئی پابندیوں میں سے تین کا ذمہ دار تھا، جو 9 مئی کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد لگائی گئی تھیں،اْس موقع پر ملک بھر میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر رسائی محدود کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کے پرتشدد حملوں کے بعد منی پور میں انٹرنیٹ کی بندش میں توسیع

سرف شارک کی رپورٹ میں پاکستان کو ایران اور بھارت سے پیچھے ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش سے ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر کو ساڑھے بارہ ارب کا نقصان

ایران میں اس دوران مجموعی طور پر 14 کیسز کے ساتھ انٹرنیٹ میں سب سے زیادہ بندش دیکھنے میں آئیں،بھارت کم از کم 9 کیسز کے ساتھ ایران سے تھوڑا پیچھے ہے۔

The post انٹرنیٹ پابندیوں بارے عالمی فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jyVuZf9

وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

  کراچی: وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے  ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم  گورنر ہاؤس میں گورنر و وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں  منعقدہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اور قرضہ اسکیم میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سیلاب  زدگان  کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

معروف کاروباری شخصیات  بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔

The post وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vsFSUIh

لاہور میں سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

 لاہور: سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کرکے مار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیراں کوٹ لاہور میں سوتیلے باپ نے تشدد کرکے 4 سالہ بچے کو ماردیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان بچے چاند علی قتل کرنے کے بعد لاش پاکپتن لیے گیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکرلاہور منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسمارٹم کے لیے مردہ خانے بھیجوا دیا گیا ہے، عثمان کا 20 روز قبل ہی مقتول چاند کی والدہ سے نکاح ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کمسن چاند اور اس کی بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔  گزشتہ روز بھی وہ بچوں پر تشدد کر رہا تھا کہ چاند برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔

دریں اثنا چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے معاملے سے متعلق فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچے کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

The post لاہور میں سوتیلے باپ کے تشدد سے 4 سالہ بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wYBJQkl

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں وزراء خارجہ نے تعلقات، امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ انتونی بلنکن کی گفتگو پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط امریکی کمٹ منٹ کا اعادہ کیا، پاکستان کی اقتصادی ترقی امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی یقین دہانی انتونی بلنکن نے یقین دہانی کروائی کہ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تجارتی اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے تعلق کو فروغ دیں گے، آئی ایم ایف سے پاکستان کا حالیہ معاہدہ خوش آئند ہے اور پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے اصلاحات میں سپورٹ فراہم کریں گے، جمہوری اصول اور قانون کی حکمرانی کو پاک امریکا تعلقات میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان عوام دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مسلسل شراکت کو مضبوط بنائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹیلی فون گفتگو میں روس یوکرین جنگ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/whasr78

Monday, 24 July 2023

سرفراز نواز کا پاکستانی بولرز کو بلا معاوضہ ریورس سوئنگ سکھانے کا اعلان

 لاہور: سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی بولرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔

لندن میں مقیم ریورس سوئنگ کے موجد کہلانے والے سرفراز نوز نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف کے نام خط میں تین ہفتوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے پیسر نے خط میں لکھا ہے کہ وہ چند دنوں میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اور اس دوران وہ پاکستانی بولرز کی کوچنگ کے لیے تین ہفتوں کا وقت نکال سکتے ہیں۔

سرفراز نواز نے واضح کیا کہ اس کا کوئی پیسہ نہیں لوں گا صرف سفری اور قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولرز کو فائن ٹیون کرکے مزید بہتر پرفارمنس لی جاسکتی ہے۔

The post سرفراز نواز کا پاکستانی بولرز کو بلا معاوضہ ریورس سوئنگ سکھانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EBVSZhJ

کھلے عام شراب پینے اور خاتون گداگر سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار معطل

کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے  بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل پولیس اہلکار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار وردی پہنے ہوئے پولیس اہلکار کے پاس ایک گداگر خاتون کھڑی ہے جس کے منہ سے وہ شراب کی بوتل لگاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اس کے بعد پولیس اہلکار سر عام شراب کی بوتل سے منہ لگا کر پیتا ہے۔

بعدازاں سگریٹ نکال کر خاتون گداگر کو دیتا جسے وہ لیکر ایک جانب چلی جاتی ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سر عام پولیس کی وردی میں شراب نوشی میں ملوث  آرام باغ تھانے کانسٹیبل عبدالعزیز کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم جاری کر دیا۔

The post کھلے عام شراب پینے اور خاتون گداگر سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4Uv35JA

چیئرمین پی ٹی آئی نے کل الیکشن کمیشن پیش ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے کل ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 

بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ختم ہوا جس میں ڈاکٹر بابر اعوان، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر وکلا نے  شریک کی۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

لیگل ٹیم نے آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدمات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

The post چیئرمین پی ٹی آئی نے کل الیکشن کمیشن پیش ہونے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8UcAEZy

ہمیں دکھ ہوتا ہے انصاف نہیں دے پاتے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز اعوان کی بازیابی کیلئے یکم اگست تک کی مہلت دیتے ہوئے پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ میں بیٹھ کر انصاف نہیں دے پاتے، وہ جس کسی کے پاس بھی ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اوپر اللہ بھی ہے.

عدالت عالیہ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق ایم این اے علی نواز اعوان کے بھائی عمر نواز کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ چیف کمشنر نور الامین مینگل اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت دفاع کی رپورٹ ہے کہ عمر نواز ان کے ماتحت اداروں کے پاس نہیں ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں اسلام آباد پولیس کی تفتیش کیا کہتی ہے؟ آپ بتائیں کہ کیا پراگریس ہے؟ اسلام آباد سے بندے کو اٹھایا گیا، فیملی کے ساتھ جا رہا تھا جسے اٹھا لیا گیا، کچھ خدا کا بھی خوف ہے یا نہیں؟

سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ایک رپورٹ زیر التواء ہے آئی بی کو جیو فینسنگ کے لیے خط لکھا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ آجکل خود ساختہ لاپتہ ہونے کا ایک ٹرینڈ بھی چل رہا ہے.

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اوپر اللہ کی ذات بھی دیکھ رہی ہے چار بچیوں کے سامنے والد کو اٹھایا گیا ہے ، کیا وہ کوئی پولیٹکل ایکٹوسٹ ہے ، پہلے بھی پوچھ چکے ہیں کیا وہ کس جلسے جلوس کسی حملے میں ملوث ہے۔

ظاہر کاظم نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ بھی خود لاپتہ تھے پھر خود ہی واپس آگئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ تو کسی معاملے میں ملوث تھے ناں وہاں گئے اور واپس آگئے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ وہ کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کریں،اس کے خلاف تو کوئی سیاسی مقدمہ بھی نہیں، آئی ایٹ میں فیملی کے سامنے ایک بندے کو اٹھایا گیا، ہم تو پولیس کو ہی کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے تفتیش کرنی ہے، اگر آئی جی کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دے دیں تو تب بھی پولیس کو ہی کہنا ہے۔

آئی کی اسلام آباد نے دو ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ جس کسی کے پاس بھی ہے اسے پتہ ہونا چاہئے کہ اوپر اللہ بھی ہے، اسلام آباد کے ٹاپ باسز عدالت میں ہیں، ہم نے انہی کو کہنا ہے، بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ باس نہیں، سول سرونٹس ہیں، اگر کوئی اپنا کام نہیں کر رہا تو اس پر ایکشن ہوتا ہے، ان کو دو ہفتے نہیں، کل یا پرسوں تک کا ٹائم دیا جائے۔

عدالت نے یکم اگست تک بازیابی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

The post ہمیں دکھ ہوتا ہے انصاف نہیں دے پاتے، اسلام آباد ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5jYFSCy

Sunday, 23 July 2023

پنجاب: 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 لاہور: پنجاب میں 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ  جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں موسلادھار بارش کے باعث متعدد افراد جاں بحق، سیلابی صورتحال

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے کے مطابق دریائے ستلج، راوی ، چناب اور دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں اور  مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلے جیسی شدت نہیں ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی دی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہے ۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

The post پنجاب: 27 جولائی سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iFB829d

محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے رواداری کو فروغ دینا ہوگا!

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مسالک کے علماء کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
(چیئرمین پاکستان علماء کونسل )

پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلئے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی مشاورت سے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کیاہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، خطبائ، ذاکرین ، واعظین ، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے۔ کسی بھی خطیب ، ذاکر یا واعظ کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمل کی تائید و حمایت نہیں کی جائے گی۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں پاکستان علماء کونسل نے رابطہ کمیٹی اور رابطہ آفس بھی تشکیل دے دیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے نکات درج ذیل ہیں:

1)فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت اسلامیہ کے احکام کے منافی ، فسادفی الارض اور ایک قومی و ملی جرم ہے۔

2)تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور مفتیان پاکستان، انتہا پسند انہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

3)انبیاء کرامؑ، صحابہ کرام ؓ ،خلفائے راشدینؓ، ازواج مطہراتؓاور اہل ِبیت اطہارؓکے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے۔ جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں اور ایسے شخص کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہیے۔

4)علماء و مشائخ اور مفتیان عظام کا فریضہ ہے کہ درست اور غلط نظریات میں امتیاز کرنے کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دیں جبکہ کسی کو کافر قرار دینا (تکفیر) ریاست کا دائرہ اختیار ہے جو ریاست شریعت اسلامیہ کی رو سے طے کرے گی۔

5)پاکستان کے تمام غیر مسلم شہر یوں کو اپنی عبادت گاہوں میں اور اپنے تہواروں کے موقع پر اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرنے اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے اور جو حق غیر مسلم شہریوں کو آئین پاکستان نے دئیے ہیں ان کو کوئی فرد ، گروہ یا جماعت سلب نہیں کر سکتی۔

6)جو غیر مسلم اسلامی ریاست میں امن کے ساتھ رہتے ہیں انہیں قتل کرنا جائز نہیں بلکہ گناہ ہے اور جو آئین پاکستان اور قوانین پاکستان کی خلاف ورزی کرے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسے قانون کے دائرے میں سزا دے۔

7)اسلام کی رو سے خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کی پاسداری کرنا سب کے لئے ضروری ہے۔خواتین کو وراثت میں حق دینا اور خواتین کی تعلیم کا حکم شریعت اسلامیہ نے دیا ہے۔

8)محرم الحرام ، صفر المظفر کے ایام عزا میں پاکستان کے تمام شہریوں اور مسلمانوں کو مقررہ مجالس ، کانفرنسز ، اجتماعات منعقد کرنے کی حسب قانون آزادی ہو گی ، نیز قانون کے دائرے میں چادر و چار دیواری کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

9)تمام اہل محلہ اور محبان اہل بیت علیہم السلام اور عاشقان صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ باہمی برداشت کے ساتھ وطن اور اسلام دشمنوں کی سازشوں پر پوری نظر رکھیں۔ تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں کے ساتھ ان کے نظریہ اور عقیدہ کے مطابق قانونی اور آئینی طور پر ایام کربلا منانے کیلئے بھرپور مدد کریں گے۔

10)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، ذاکرین عظام ، خطباء امت کو جوڑنے کا فریضہ ادا کریں گے۔ مفسدین اور تخریب کاروں پر نظر رکھ کر موقعہ پر انتظامیہ کے حوالے کریں گے۔

11)یہ امر پہلے سے طے شدہ ہے کہ ہر مسلک کے عالم ، واعظ ، خطیب ، ذاکر کو اپنے مسلک کے پیروکاروں کو اپنے مذہب کے عقائد ، اصول و فروع کو بیان کرے۔ انداز بیان میں اس بات کا خیال رکھے کہ تمام عالم اسلام کی مذہبی و دینی شخصیات کی توہین نہ ہو اور دوسروں کے عقائد و نظریات کو طعن تشنیع کا نشانہ نہ بنائیں۔

میں ملک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ذرائع ابلاغ سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ محرم الحرام سے قبل ، بعد اور دوران پیغام پاکستان کی روشنی میں مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل تشہیر کریں اور وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے میں معاون بنیں۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا پر کسی بھی ایسی تحریر و تقریر جس سے اشتعال پیدا ہو ، کے خلاف متعلقہ حکومتی اداروں کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔

مفتی رمضان سیالوی
(خطیب داتا دربار لاہور)

اللہ رب العزت نے فرمایا کہ ہم نے ہر انسان کی آزمائش کرنی ہے۔ اس کے ایمان اور استقامت کا امتحان لینا ہے۔ یہ آزمائش مختلف طریقوں سے ہے جس میں جان ، مال، اولاد، بھوک، پیاس،دشمن و دیگر طرح کا ڈر شامل ہے۔ حضور نبی ﷺ کی حدیث پاک ہے کہ مومنوں میں سے جو انبیاء ؑ کے جتنا زیادہ مشابہ ہوتا ہے، اس کے ایمان کا اتنا زیادہ امتحان ہوتا ہے۔

انبیاء ؑ سے مشابہت کا مطلب ہے کہ نبوت، تبلیغ اور اسلام کی اشاعت کی ذمہ داریوں،علم، اس پر عمل اور اس کے ابلاغ اورا سلام کے نظام کو نافذ کرنے کیلئے جدوجہد کرنا، انبیاء ؑ کے مشن اور کام کو آگے لے کر چلنا ہے۔ جو انبیاء ؑ کے ساتھ ان کے کام میں جتنی زیادہ مشابہت رکھے گا اس کا امتحان اتنا ہی سخت ہوگا۔

اگر ہم امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسینؓ کاذکر کریں تو اللہ تعالیٰ نے دشمن، مسافت، جان، مال، اولاد ، ہر چیز کے ذریعے سے انؓ کی آزمائش کی۔ آپؓ چونکہ نبی پاکؐ، حضرت علی المرتضیٰؓ اور حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرہؓ کی تربیت کا ثمر ہیں، اس لیے ہر امتحان میں 100 فیصد پورے اترے۔

امام حسینؓ صرف نبی پاکﷺ کے مشن کے ہی مشابہ نہیں بلکہ صورت، سیرت، ظاہر اور باطن ، ہر اوصاف حمیدہ میں سوائے نبوت کے ، حضورﷺ کا عکس ہیں۔امام حسینؓ نے حق و باطل کا عجب معیار مقرر فرمایا۔ دنیا کے معیارات کے مطابق یزیدیوں نے سمجھا کہ وہ فتح یاب ہوئے لیکن آپؓ اپنی جان اور اپنے پورے خاندان کو اللہ کے راستے میں قربان کرکے قیامت تک کیلئے فاتح اور سید الشہداء قرار پائے۔

امام حسینؓ قیامت تک حق، فتح، عبادت، تقویٰ، کامیابی، محبت، قرآن پڑھنے، سمجھنے، پڑھانے اور اسلام کو بلند کرنے کا معیار ٹہرے۔ اسلام کو زندہ کرنے اور اسلام کو عزت و وقار دینے والے قرار پائے۔

حافظ زبیر احمد ظہیر
(امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)

اسلامی سال کی ابتداء محرم الحرام کے مہینے سے شروع ہوتی ہے۔ اس مقدس ماہ کی عظمت، ادب و احترام ابتدائے آفرینش سے ہے۔کتاب اللہ میں مہینوں کی گنتی 12کی ہے۔ ان میں 4 حرمت و ادب والے مہینے ہیں جن میں سے ایک محرم الحرام ہے۔ یکم محرم الحرم کو سیدناعمر فاروق اعظمؓ کی شہادت کا عظیم الشان واقعہ پیش آیا۔

یکم محرم الحرام کو ہی سیدنا عثمان غنیؓ کی خلافت آغاز ہوا۔ محرم الحرام کا مہینہ ادب، احترام اور امن و سلامتی کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضور پاک ﷺ نے فرمایا رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل ترین روزہ محرم کا ہے۔

تمام مسلمانوں کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس مبارک اور مقدس مہینے کا احترام اور ادب یقینی بنائیں اور تمام انسانوں بالخصوص مسلمانوں کی عزت، احترام اور توقیر اپنے لیے واجب قرار دیں، دوسروں کے جذبات مجروح کرنے سے گریز کریں۔ سب سے محبت اور پیار کا مظاہرہ کریں، نفرت اور تعصب، قدورت اور کینہ کو قریب نہ آنے دیں۔

روئے زمین کے مسلمانوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ اتحاد امت پیدا کریں اور مسلمانوں میں ہر طرح کی تفرقہ بازی اور اختلافات پھیلانے سے گریز کریں۔ علماء کرام، مشائخ عظام کے ساتھ ساتھ عوام الناس بالخصوص ایسے افراد جو مجالس، محافل ، کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کرتے ہیں، کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شرپسندوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ فرقہ واریت کا ناسور ہمارے امن و سلامتی کیلئے خطرہ نہ بنے۔ منبر و محراب سے امن و ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

محرم الحرام میں تمام فریقین کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ امن و سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں، انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کیا جائے۔ خلفائے راشدینؓ ، گھرانہ رسولﷺاور اہل بیتؓسے عقیدت اور محبت کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا سیرت و کردار ہمارے لیے مشعل راہ اور مینارہ نور ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان کی سیرت، کردار اور زندگیوں کا مطالعہ کریںاور عمل پیرا ہوں۔

سیدنا عمر فاروق اعظمؓ ، عثمان غنیؓ، شہدائے کربلاؓ، نواسئہ رسول جوانان جنت کے سردار حضرت حسین ابن علیؓ ، سب نے دین اسلام ، قرآن کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر طرح کے ظلم و جبر کا خاتمہ کرنے کیلئے قربانیاں دیں۔ ہمیں ان عظیم قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔ہمیں ان کی پیروی کرتے ہوئے چاہیے کہ اللہ کے قرآن اور رسول اللہﷺ کی احادیث کے مطابق عین دین اسلام پر عمل پیرا ہوں اور پوری دنیا کو امن و سلامتی اور محبت کا گہوارہ بنا دیں۔

حافظ کاظم رضا نقوی
(مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل)

امام حسینؓ امن کی خاطر کربلا گئے لہٰذا ان کے ماننے والوں کو چاہیے کہ فساد سے بچیں اور امن کو فروغ دیں۔ بین المسالک ہم آہنگی میں شیعہ سنی اکابرین کے ساتھ ساتھ دیگر مسالک کے اکابرین بھی کام کر رہے ہیں اورامن و محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ انسان سے محبت ہی دراصل انسانیت ہے۔

مولا علیؓ نے اپنی آخری وصیت میں ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ ہمیشہ ظالم کے خلاف رہنا چاہے کوئی بھی  ہو اور مظلوم کے حق میں رہنا چاہے کوئی بھی ہو، یہ میرا حکم نہیں وصیت ہے۔ کوئی بھی ہو سے مراد تمام انسان بغیر رنگ و نسل، مذہب کی تفریق کے ہیں، اس میں شیعہ، سنی، ہندو ، مسیحی تمام انسان شامل ہیں۔ یہی قرآن پاک اور رسول پاکﷺ کا پیغام ہے۔ یہی شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے بھی کہا کہ

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے

نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر

پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک میں امن کی جتنی ضرورت اب ہے، پہلے کبھی نہیں تھی لہٰذا تمام مسالک کے علماء کو متحد ہونا ہوگا۔ یہی علامہ اقبالؒکی فکر تھی۔ انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ ایک ہوجاؤ، تم خود ایک بڑی طاقت ہو۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی زندگی میں ہی اشارہ دے دیا تھا کہ

طہران ہو گر عالم مشرق کا جنیوا

شاید کرہ ارض کی تقدیر بدل جائے

آج عالم اسلام اکٹھا ہو رہا ہے۔ سعودی عرب، ایران، ترکی، سب متحد ہو رہے ہیں، مسلمان ممالک ایک طاقت کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں تمام مسالک کے ماننے والوں کو چاہیے کہ آپس کے معمولی اختلافات بھلا کر پاکستان کی خاطر اکٹھے ہوجائیں۔ بہت عرصہ پہلے عراق کے ایک بڑے عالم پاکستان آئے تو انہوں نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کو تیار ہے اور تم ہاتھ باندھنے اور کھولنے پر لڑ رہے ہو۔ سب ہی اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ ہمیں دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

اس حوالے سے بزرگ علماء نے بہترین فارمولا دیا ہے کہ اپنا مذہب چھوڑو نہ، دوسرے کے مذہب کو چھیڑو نہ۔ میرے نزدیک جو کوئی اپنے عقیدے کے مطابق کرنا چاہتا ہے، اسے آزادی ہونی چاہیے۔ پاکستان اسی لیے آزاد کرایا گیا تھا کہ یہاں سب مل کر رہیں اور سب کو آزادی حاصل ہو۔ ہمیں چاہیے کہ امام حسینؓ کے امن کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے آپس میں محبت پیدا کریں۔ ایک دوسرے سے پیار و محبت، اسلام اور ہمارے ایمان کی نشانی ہے۔ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ مسلمان اسے کہتے ہیں جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس بلایا جس میں ہم نے بھی شرکت کی۔ اسی طرح آئی جی پنجاب کے ساتھ بھی ہماری میٹنگ ہوئی ہے جس میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر گفتگو ہوئی۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ اقدامات کیے جا رہے ہیں مگر اس میں ہمیں کچھ تحفظات ہیں۔ کوئی کہیں دور سے شکایت کر دے تو ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس مرتبہ کوئی افسوسناک واقعہ نہیں ہوگا۔ وزیرداخلہ نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔ ہمارے خطیب، ذاکر اور واعظ فساد پھیلانے والوں کو خود ہی روکتے ہیں اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ تمام مسالک کے اکابرین بھی فساد پھیلانے والوں کو روکیں، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

The post محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے رواداری کو فروغ دینا ہوگا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4DgtMmd

پی آئی اے کی بہتری کیلیے زیادہ مدد کرینگے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے پی آئی اے کی بہتر ی کے لیے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی بہتر ی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، انھوں نے یہ بات پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ایئر وائیس مارشل محمد عامر حیات سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے اسلام آباد پھر لاہور اور کراچی ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرینگے، سعد رفیق

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کیلیے پروازوں کو شروع کروانے کیلیے وزیرِ ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔

مزید برآں ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

The post پی آئی اے کی بہتری کیلیے زیادہ مدد کرینگے، وزیرخزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/A1CLd2p

فون گرو فارم کا قیام زرعی انقلاب کی جانب پہلا قدم

 لاہور: خانیوال کے علاقے پیرووال میں (فون گرو) کے نام سے ماڈل فارم قائم کر دیا گیا جو کہ پاکستان میں جدید طرز کے زرعی انقلاب کی جانب ایک پہلا عملی قدم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کا منفرد زرعی نظام ہے جو خانیوال میں 2,250 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جسے پانچ سالوں میں 1لاکھ ایکڑ تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

حالیہ اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے اس منصوبے پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت پہلے پنجاب اور پھر ملک بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جائے گا۔

فون گرو ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، معیاری بیج اور جدید آبپاشی، جدید مشینری، کسانوں کی بروقت معاونت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زیادہ اور منافع بخش پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔

پاکستان کو زرعی ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے انقلابی منصوبہ ہے۔ فون گرو پاکستان میں جدید زرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سرگرم ہے، 2022 میں قائم ہونے والا فون گرو پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے لیے کامیابی سے سرگرم عمل ہے۔

فون گرو بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس منصوبے کے زیر نگرانی ایک ویلیو ایڈڈ ایگرو ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا۔ فون گرو کے ذریعے ہائی ٹیک زرعی سہولیات اور جدید طریقوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

فرنٹ لوڈڈ ہائی ٹیک فارمنگ میکینائزیشن کے ذریعے پاکستان پیداواری صلاحیت کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، اس منصوبے کے تحت ذیادہ اور منافع بخش پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا۔

فون گرو میں جدید نظام اور جدت کے ذریعے معیاری بیج اور آبپاشی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ فون گرو کا عزم ہے کہ تمام کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے اور انہیں ہر ضروری تعاون مہیا کیا جائے۔

فون گرو کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی جو زرعی منظر نامے میں ترقی حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ فون گرو کے زیر نگرانی متعدد منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔

The post فون گرو فارم کا قیام زرعی انقلاب کی جانب پہلا قدم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3NGTyix

مریم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئیں

 لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف ایمریٹس کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئیں۔

لاہور ایئر پورٹ پر سابق ایم پی اے مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا، مریم نواز شریف ذاتی سیکیورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔

لندن قیام کے دوران مریم نواز شریف نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف عید سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئیں تھیں جبکہ مریم نواز شریف نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا۔

مریم نواز شریف نے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں عید منائی تھی۔

The post مریم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pC1Nmgt

Saturday, 22 July 2023

محرم کا پیغام امن و سلامتی، منبر محراب سے ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، ایکسپریس فورم

 لاہور: محرم ادب و احترام اور حرمت والا مہینہ ہے جس کا پیغام امن و سلامتی ہے ، تمام انبیائے کرامؑ ، صحابہ کرامؓ ، خلفائے راشدین ؓ، ازواج مطہراتؓ اور اہل ِبیت اطہارؓ کی عزت سب پر لازم ہے۔

اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں، جو شخص ان کی توہین و تکفیر کریگا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں اور ایسے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، محرم میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا ، علماء کے ساتھ بھی میٹنگ کی ، وزیر داخلہ ، آئی جی پنجاب نے بھی ملاقاتیں کیں ، انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگورا واقعہ کو ہونے سے روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار مختلف مسالک کے علماء کا ’’ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال ‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ’’ ایکسپریس فورم ‘‘ میں کیا۔

چیئرمین علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے محرم میں امن و امان کے قیام ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلیے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی مشاورت سے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، خطباء، ذاکرین ، واعظین ، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے۔ تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور مفتیان پاکستان ، انتہا پسند انہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

خطیب داتا دربار لاہور مفتی رمضان سیالوی نے کہا کہ امام عالی مقام سید الشہداء حضرت امام حسینؓ ، صورت ، سیرت ، ظاہر ، باطن ، تمام اوصاف حمیدہ سوائے نبوت کے ، حضورؐ کا عکس ہیں اس لیے آپ ؑکی آزمائش سخت ترین ہوئی ، سید الشہداء امام حسینؓ چونکہ نبی پاکؐ ، حضرت مولا کائنات علی المرضیٰؓ اور حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرہؓ کی تربیت کا ثمر ہیں۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ محرم کا مہینہ ادب ، احترام اور امن و سلامتی کا مہینہ ہے، اس سے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے لہٰذا یہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس مبارک اور مقدس مہینے کا ادب و احترام یقینی بنائیں اور تمام انسانوں بالخصوص مسلمانوں کی عزت ، احترام ، توقیر اپنے لیے واجب قرار دیں ، منبر و محراب سے امن و ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

مرکزی رہنما شیعہ علما کونسل حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ملک میں امن کی جتنی ضرورت اب ہے عالم اسلام اکٹھا ہو رہا ہے ، سعودی عرب ، ایران ، ترکی ، سب متحد ہو رہے ہیں ، مسلمان ممالک ایک طاقت کے طور پر سامنے آرہے ہیں ، ایسے میں ہمیں بھی چاہیے کہ تمام مسالک کے ماننے والے آپس کے معمولی اختلافات بھلا کر پاکستان کی خاطر اکٹھے ہوجائیں۔

The post محرم کا پیغام امن و سلامتی، منبر محراب سے ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5QJyAEZ

Friday, 21 July 2023

حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔

نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hDRHSi4

کراچی، شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ دی

  کراچی: منگھوپیر میں شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ دی ، پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیٹی زاہدہ کے دیور نے فون کر کے اطلاع دی کہ تھی کہ ہم نے ایوب کا کام تمام کر دیا ہے اور تمھاری بیٹی کی ناک کارو کاری کے الزام میں کاٹ دی  ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق  جب  وہ فوری طور پر اپنی بیٹی کے گھر منگھوپیر گل آباد گوٹھ پہنچا تو بیٹی نے چادر سے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا اور اس نے مجھے بتایا کہ میرے شوہر اسمٰعیل اور دیور لقمان نے مجھے پکر کر مار پیٹ کی اور تیسرے بھائی نے چھری سے میری ناک کاٹ دی۔

بیٹی کے مطابق سسرال والوں نے الزام عائد کیا کہ میرے ایوب کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں لیکن میں نے انھیں بتایا کہ میرا ایوب سے کوئی واسطہ نہیں ہے مگر انھوں نے  میری بات نہیں سنی اور میری ناک کاٹ دی۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ اس دوران بیٹی کےدیور لقمان نے بیٹی کی کٹی ہوئی ناک کا حصہ کاغذ میں لپٹ کر دیا جس کے بعد وہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مدعی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاتون زاہدہ کے شوہر اسمٰعیل کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

The post کراچی، شوہر نے بھائیوں کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر بیوی کی ناک کاٹ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dIS7NZP

سویلین کا فوجی ٹرائل؛ حکومت کی سپریم کورٹ کو 6 یقین دہانیاں

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے خلاف دائر درخواستوں کے خلاف دلائل دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو چھ یقین دہانیاں کرائی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تفتیش کے دوران بادی النظر میں زیر حراست ملزمان کے خلاف سزائے موت یا عمر قید کا کوئی الزام نہیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تاحال کسی ملزم کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہوا۔

اگر کسی ملزم کے خلاف ٹرائل شروع ہوتا ہے تو عدالت کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست ملزمان کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ گرفتار ملزمان کے اہلخانہ اور وکلا ٹیم کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتیں؛ حکومت نے ملزمان کو اپیل کا حق دینے سے متعلق ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

حکم نامے کے مطابق ٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں میں ملزمان کے خلاف شواہد عام کریمنل عدالتوں پر لاگو قانون کے مطابق ریکارڈ ہوں گے،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں ان کی وجوہات بھی لکھی جائیں گی۔

حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے حق کے لیے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مہلت طلب کی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ملزمان کے خلاف شواہد ریکارڈ کرنے اور فیصلوں کی وجوہات کے نکات پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست کو ہوگی۔

The post سویلین کا فوجی ٹرائل؛ حکومت کی سپریم کورٹ کو 6 یقین دہانیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FeqsPcx

چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت میں توسیع

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے جہاں انہیں ضمانت میں توسیع مل گئی۔

انسداد  دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔

دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے جناح ہاؤس حملے، جلاؤ گھیراؤ  اور توڑ پھوڑ  سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملوں سمیت 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈیوٹی  جج عبہر گل نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

علاوہ ازیں عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کو جناح ہاؤس اور لیگی آفس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا اور ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف مقدمات تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور سرور روڈ پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں۔

The post چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، ضمانت میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FVRBxoE

Thursday, 20 July 2023

حج مبارک ۔۔۔۔۔۔!

اﷲ تعالیٰ دنیا بھر کے تمام حجاج (حج کرنے والوں) اور معتمرین (عمرے کرنے والوں) کا حج اور عمرہ اپنے کرم سے قبول فرمائے، اس دوران ہونے والی تمام لغزشوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور بار بار بیت اﷲ شریف کی مقبول حاضری کی سعادت نصیب فرمائے، آمین۔

اﷲ کریم ہر مسلمان کے دل کی اس مبارک آرزو کو پورا فرمائے کہ اسے حج بیت اﷲ اور زیارت روضۂ رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی توفیق زندگی میں ایک بار تو ضرور ملے، آمین۔

بیت اﷲ کی ایسی کشش ہے جو ہر مسلمان کو بار بار اپنی جانب کھینچتی ہے، اس کے انوار و برکات کا صحیح ادراک تو اسے ہی ہو سکتا ہے جو وہاں جا کر یہ سب خود اپنے دل سے محسوس کر چکا ہو۔

بیت اﷲ شریف پر نگاہ پڑنے سے دل کی بدلتی کیفیت کسی کو سمجھانا بہت مشکل ہے، یہ الفاظ کی حد بندیوں سے آزاد احساس ہے۔ یہ وہاں جا کر ہی محسوس ہوتا ہے کہ میں پہلے کیا تھا ؟ اب کیا ہوں ؟ میں پہلے کہاں تھا ؟ اب کہاں ہوں ؟

کتنی خوش نصیبی کی بات ہے کہ اس ذات نے آپ کو اپنے گھر اور اپنے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کے در کی زیارت کا موقع عطا فرمایا۔ آپ نے اپنی آنکھوں سے یہ نظارہ بھی کیا کہ آپ کی طرح دنیا بھر کے مسلمان ہزارہا گناہوں میں لتھڑے لاکھوں لوگ رنگ، نسل، قوم قبیلہ، برادری، زبان وغیرہ کے فرق کو مٹا کر دیوانہ وار، بے خودی کے عالم میں احرام کی دو چادروں میں اپنے گناہوں کی گٹھڑیاں چھپائے برستی آنکھوں اور لرزتے ہونٹوں کے ساتھ زبان کو یوں جنبش دے رہے تھے:

’’لبیک اللھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لاشریک لک۔‘‘

حج بہ ظاہر دیکھنے میں ایک بامشقت فریضہ ہے، اس کی ادائیگی کے لیے جہاں انسان کا اچھا خاصا مال لگتا ہے وہاں اس کو اچھی خاصی جسمانی مشقت بھی اٹھانا پڑتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں محبت الہٰی موج زن ہو، ذات حق کی طلب صادق ہو تو مشقت کا پتا چلتا ہے نہ ہی مال کی پروا ہوتی ہے بل کہ صرف اسی ایک کی محبت، معرفت، خوش نودی اور رضا کی جستجو ہوتی ہے۔

پھر بھی دیکھنے میں جان، وقت اور مال سب اس کے لیے خرچ کیا جاتا ہے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہماری یہ عبادت اﷲ کی بارگاہ میں قبول ہو جائے۔ اﷲ کریم نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا، مفہوم:

’’اے ایمان والو! اﷲ کی اطاعت کرو اور اﷲ کے رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔‘‘ (سورۃ محمد)

حج کی قبولیت کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ انسان گناہوں والی زندگی کو چھوڑ کر نیکیوں والی زندگی اختیار کرے۔ بیت اﷲ شریف اور روضۂ رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے انوار و برکات جو اپنے سینے میں محفوظ کر کے لایا ہے اسے ضایع ہونے سے بچائے۔

اپنے جسم کے ہر ایک عضو کو اﷲ کے احکامات اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں میں ڈھال دے، حقوق اﷲ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کرے۔ ہر وقت اپنے دل کو عبادات میں لگائے رکھے، اپنی زبان کو اﷲ کے ذکر سے تر رکھے، ہر وقت اﷲ کی رضا پیش نظر ہو، قومی، علاقائی اور خاندانی رسومات پر سنت رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کو ترجیح دے۔ اپنی ذاتی اور نجی زندگی کو گناہوں سے آلودہ نہ کرے، اگر گناہ ہو جائے تو فوراً سے توبہ کرے۔ جذبۂ خیر خواہی کو اپنے جذبات پر غالب رکھے۔

غریب مفلس، نادار، مساکین اور یتامیٰ اور مستحقین لوگوں کی حتی الامکان امداد کرے، مظلوموں کی داد رسی کرے۔ شریعت کے احکامات پر عمل پیرا ہو اور غیر اسلامی کاموں اور لایعنی باتوں سے خود کو بچانے کی فکر کرے۔ ال غرض اس آیت کی عملی تفسیر بن جائے، مفہوم: ’’اے ایمان والو! پُورے کے پُورے اسلام میں داخل ہو جاؤ۔‘‘

ہمیں نہیں معلوم کہ زندگی میں دوبارہ حج کی سعادت ملتی ہے یا نہیں؟ اس لیے اس نعمت پر شکر ادا کریں اور اپنی زندگی میں ایسی تبدیلی لائیں کہ حج کا مقصد پورا ہو جائے۔ جیسے اﷲ نے حج کرنے کی توفیق نصیب فرمائی ہے ایسے ہی مقبول و مبرور بھی فرمائے۔ دل میں دعا بھی کرتے ہیں اﷲ پاک آپ کو بار بار یہ عظیم الشان سعادت نصیب فرمائے بلکہ ہر مسلمان کو یہ نعمت عطا فرمائے۔ آمین

The post حج مبارک ۔۔۔۔۔۔! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Jow8iCU

نئے کرکٹرز کی تلاش کیلئے پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگا

  کراچی: سندھ میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پروگرام کے تحت 21 جولائی کو کراچی، 22 جولائی کو حیدرآباد اور لاڑکانہ ریجن کے ٹرائلز طے ہیں، 30 جولائی کو شارٹ لسٹ پلیئرز کے درمیان میچ ہوگا۔

راشد لطیف اکیڈمی گلبرگ میں سابق ٹیسٹ کپتان اور پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق، سابق  قومی کپتان راشد لطیف، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم  اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل ٹرائلز لیں گے۔

پشاور زلمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ٹرائلز کے حوالے سے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، رجسٹریشن کے بعد نوجوان کرکٹرز اوپن ٹرائلز میں شریک ہوسکیں گے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی پورے پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہتی ہے۔ پشاور کے بعد کراچی میں اوپن ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں میں بھی اوپن ٹرائلز منعقد کریں گے۔ اوپن ٹرائلز کے بعد پورے پاکستان کے بہترین پندرہ نوجوان کرکٹرز پر مشتمل  ٹیم بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بہترین ٹیلنٹ کو پی ایس ایل 9 میں بھی موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پشاور میں بھی نوجوان کرکٹرز کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پہلے مرحلے میں مئی میں پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔

The post نئے کرکٹرز کی تلاش کیلئے پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xODs2C0

یونان کشتی حادثہ؛ 3 میتیں پاکستان پہنچ گئیں

لاہور: یونان میں کشتی حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل ہوگئی جبکہ3 میتیں لاہور پہنچ  گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان میں کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں قطر ایئر ویز کی پرواز QR608کے ذریعہ لاہور پہنچیں۔

میتیں یونان سے براستہ دوحہ، لاہور لائی گئیں،  اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔

میتیوں  کو او پی ایف کی ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔ عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات  جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ روانہ کی گئی۔

او پی ایف حکام کا کہنا ہے کہ  22 تاریخ کو مزید 6 جبکہ 25 تاریخ کو 2 میتیں لاہور پہنچیں گی۔

The post یونان کشتی حادثہ؛ 3 میتیں پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KVw403z

منی لانڈرنگ کیس میں بریت؛ وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے احتساب عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرطویل ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور کی احتساب عدالت نے آج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مجھے اور حمزہ شہبازکو بری کردیا، فیصلے پر اللہ تعالی کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ وہی مقدمہ ہے جس میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے تین ممالک میں 40 سال کا ریکارڈدو سال تک کھنگالا اور کچھ نہ ملنے پر ہمیں کلین چٹ دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ڈیلی میل میں ڈیفیڈ کے فنڈزمیں غبن کی جھوٹی خبرشائع کرائی گئی مگراللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا، ڈیلی میل کو معافی مانگنا پڑی۔ یہ وہی مقدمہ تھا جس میں ناحق مجھے دو مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ حمزہ شہبازکو قید رکھا گیا اور کورونا وبا کے دوران بیمار ہونے کے باوجودڈاکٹر کے پاس بھی نہ لیجایا گیا، ’واٹس ایپ‘ احتساب، بدترین میڈیا ٹرائل اور بے گناہی کی قید کا آج کوئی ازالہ ہوسکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والوں کو دنیا میں تو جواب مل گیا لیکن انہیں آخری اور سب سے بڑی عدالت میں اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا، انتقامی اندھیرنگری کے اُس سیاہ دور میں ہمارا ساتھ دینے اور حوصلہ بڑھانے والے محسنوں، دوستوں، احباب، وکیلوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

The post منی لانڈرنگ کیس میں بریت؛ وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LZGv09X

عوام پر مزید بوجھ، بجلی کے بلوں میں ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے عوام پر بوجھ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی دینی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس بلوں میں عائد کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کو فنانس بل کے حوالے سے 97 سفارشات موصول ہوئیں، سینیٹ کی 77 سفارشات کو فنانس بل کا حصہ بنایا اور 15 سفارشات پر جزوی طور پرعمل کیا، 6 سفارشات کو مسترد کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری سے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز بینک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سال 2022ء میں ایس ایم ای بینک کو 1.4 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، ایس ایم ای بینک کو اس سال پہلے 6 ماہ میں 80 کروڑ روپے نقصان ہوا، ماہانہ نقصانات 10 کروڑ سے ساڑھے 12 کروڑ روپے ہے، وزارت خزانہ یا حکومت ایس ایم ای بینک کو مزید فنڈز فراہم نہیں کر سکتے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے، سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شکر ہے کہ اب اسٹیٹ بینک خود اس پر کام کررہا ہے۔

The post عوام پر مزید بوجھ، بجلی کے بلوں میں ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fNMC0rW

Wednesday, 19 July 2023

کے پی ٹی کے آپریشنز کیلیے یواے ای کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی اجازت

 اسلام آباد: کابینہ کی کمیٹی برائے حکومتی لین دین نےکراچی پورٹ ٹرسٹ اور جنرل کارگو ٹرمینل کے آپریشنز کیلیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر مذاکرات کی اجازت  دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور جنرل کارگو ٹرمینل پر وزارت بحری امور کی سمری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی نے فریم ورک معاہدے پر مذاکرات کی اجازت  دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق مذاکرات کیلیے کابینہ کمیٹی نے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل  دے دی ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری بحری امور، وزارت خزانہ و خارجہ حکام شامل  ہوں گے۔ کمیٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کرے گی۔

The post کے پی ٹی کے آپریشنز کیلیے یواے ای کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eADpBqO

Monday, 17 July 2023

لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کا جواں عمر صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

اسلام آباد کے علاقے 7ایونیو کے قریب لیگی رہنما کے بیٹے حمزہ طارق چوہدری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھ میں سوار دوست زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی کھمبے سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ طارق چوہدری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان بلیو ایریا سے شکر پڑیاں روڈ کی طرف تیز رفتاری میں جارہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ چوہدری خود گاڑی ڈرائیو کررہا تھا۔

The post لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/26TN4q1

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

 پشاور: ملک میں سیاسی افق پر نمودار ہونے والی نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویزخٹک نے محمود خان اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جماعت کی تشکیل کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم خیال سابق ارکان اسمبلی کے صلاح مشورے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے منشور اور جھنڈے کے حوالے سے اعلان بعد میں کریں گے تاہم ہمارا منشور پاکستان اور صوبے کے مفاد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پرویز خٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا، محمود خان بھی شامل

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اس صوبے میں میں دو بار حکومت کی اور خیبرپختونخوا کی خدمت کی پوری کوشش کی، ہم نے خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ، سوات موٹروے، بی آر ٹی بنائی، جنگلات کو بچایا بلین ٹری سونامی پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے، یہ انکشاف جب ہوگا تو سب حیران رہ جائیں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوریت کا راستہ اپنانا ہے اور انتشار کی سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف نے کیوں الیکشن قبول نہیں کیا اور وقت ضائع کیا، بہت بڑا راز ہے اور جس دن یہ راز افشاں ہوگا تو لوگوں کو علم ہوجائے گا کہ پی ٹی آئی کا پروگرام دراصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کی نئی جماعت دو گھنٹے میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اراکین کا اعلان لاتعلقی

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے 57 اراکین ہیں، جن میں سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔

 

The post پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5dJc7bl

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...