Urdu news

Tuesday, 11 July 2023

کراچی؛ ناردرن بائی پاس کے قریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر خاتون کا خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، پولیس موبائل کالعدم تحریک طالبان کی اطلاع پر علاقے میں تھی، سی ٹی ڈی ٹیم علاقے میں خفیہ مشن پر کام کررہی تھی، دھماکے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

 

The post کراچی؛ ناردرن بائی پاس کے قریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EVMiQ0D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...