Urdu news

Saturday, 8 July 2023

وفاقی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح میں اضافے کی منظوری

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذریعے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

 

The post وفاقی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح میں اضافے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BnS2Xza

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...