Urdu news

Friday, 28 July 2023

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

 پشاور / راوالپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر؛ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

The post خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RS7eHBt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...