Urdu news

Tuesday, 4 July 2023

اینٹی کرپشن پنجاب نے بشری بی بی کو طلب کرلیا

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں طلبی کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم نے اس نوٹس کی تعمیل بھی کروائی ہے۔ بشری بی بی کی طلبی کا نوٹس اسکے وکلاء علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے

اینٹی کرپشن کے مطابق بشری بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، اُ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹس میں بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں۔

بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں کل طلب کیا گیا ہے عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔

 

The post اینٹی کرپشن پنجاب نے بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7R9Ze4l

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...