کراچی: بفرزون الحبیب ریسٹورنٹ کے سامنے پل پر شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو مارا گیا ، مارے جانے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیموریہ کے علاقے بفرزون الحبیب ریسٹورانٹ سامنے ناگن والے پل پر شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ہلاکت واقعے ہوگئی۔
مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طور پر تیموریہ تھانے منتقل کی گئی جہاں سے کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مارے جانے والے ڈاکو کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے ، مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتاً تین دن کے لیے رکھوا دی گئی ۔
The post کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dgX1ib2
No comments:
Post a Comment