Urdu news

Saturday, 1 July 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

 ٹوکیو /  اسلام آباد: 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے. 

ریڈیو پاکستان کے مطابق جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اور جاپان کی وزارت امور خارجہ کے حکام نے ائیرپورٹ آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وہ جاپانی وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملیں گے۔

وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے جو جاپان کا مشہور تھنک ٹینک ہے۔ وزیرخارجہ معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو جاپان بھیجا جاسکے۔

The post وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gZ4MWaT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...