Urdu news

Tuesday, 11 July 2023

ائی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا وزیراعظم

 پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا  اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے ہیں۔ برے وقت میں  پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں بڑی محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا  ہو گا رونے دھونے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا ۔ ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کا خوشحال ملک ہوگا۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

The post آئی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UxtG4jP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...