Urdu news

Saturday, 1 July 2023

کوئٹہ میں تھانے پر دستی بم حملے میں اہلکار زخمی

 کوئٹہ: سول لائن پولیس تھانے پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے قریب پل سے ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

The post کوئٹہ میں تھانے پر دستی بم حملے میں اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TV9siZ2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...