Urdu news

Sunday, 2 July 2023

کے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع عید پر سیر و تفریح کا مرکز بن گئے

 اسلام آباد / پشاور: خیبر پختونخوا سیر و تفریح کا مرکز بن گیا، عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کی غرض سے پاکستان بھر سے عوام نے صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ کیا۔

خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان کے علاقے رزمک میں عید کے دنوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کے ہزاروں افراد نے میلوں میں شرکت کی۔

صوبے کے سیاحتی علاقوں کا دورہ عوام کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے 2 لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے رہنمائی اور حفاظتی اقدامات و انتظامات کیے گئے۔

عوام نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات اور سہولیاتی کاوشوں کو سراہا۔

The post کے پی کے نئے ضم شدہ اضلاع عید پر سیر و تفریح کا مرکز بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/957IXZ8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...