Urdu news

Saturday, 8 July 2023

مردان میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کی فائرنگ ڈی ایس پی شدید زخمی

مردان: خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں شرپسندوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نامعلوم شرپسندوں نے ڈی ایس پی کی معمول کے گشت پر مصروف پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کاٹلنگ فاروق زمان شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی۔

The post مردان میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کی فائرنگ، ڈی ایس پی شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/76Yc5yO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...