Urdu news

Tuesday, 4 July 2023

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

  کراچی: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ سونا بھی سستا ہونے لگا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے کی کمی واقع ہوئی، اس سے قبل پیر کے روز سونے کی قیمت 8 ہزار رروپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔

منگل کو 2200 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 5 ہزار روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1929 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف  کے ساتھ  معاہدے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

The post سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WX5uSRa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...