Urdu news

Monday, 3 July 2023

نیب کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا ارڈیننس قانون بن گیا

 اسلام آباد: قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو عدم تعاون پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

آرڈیننس کے تحت نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں نیب کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نیب کو انکوائری پر ملزم کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔

The post نیب کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا، آرڈیننس قانون بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xRDh79m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...