Urdu news

Saturday, 8 July 2023

کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے

کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے جس پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش شروع کردی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتا ہوگئے، وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں، امید ہے کہ جلد ہی ان کی بازیابی کی اطلاع مل جائے گی۔

لاپتا افسران کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں۔

The post کراچی سے کسٹم کے دو افسران لاپتا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/m3rutFU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...