Urdu news

Sunday, 2 July 2023

پی ائی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی

 اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے لیکر پہلی حج پرواز پی کے 760 لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے، جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

The post پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0lkjMud

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...