Urdu news

Saturday, 8 July 2023

خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت

 پشاور: اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کے دفاتر میں 411 اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا دفاتر میں جونیئر آڈیٹر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسٹینو ٹائپسٹ کی 411 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان امیدواروں کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کی طرف سے پشاور میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب ان امیدواروں کے ٹیسٹ مرحلہ وار  لیے گئے۔ امیدواروں کا تعلق پورے صوبے کے اضلاع سے تھا۔

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا ڈاکٹر اکبر علی خان نے تمام ٹیسٹ کی خود نگرانی کی۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے تاکہ امیدواروں کو ان کا جائز حق دیا جا سکے۔ ان کے مطابق  نتائج کا اعلان 15 سے 20 روز میں کیا جائے گا۔

The post خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5Xf09Zj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...